قندیلیں

by Other Authors

Page 183 of 194

قندیلیں — Page 183

تم اپنے دوست کے مکان میں داخل ہونے لگو تو وہ کتا آئے اور تمہاری ایٹری کپڑ ہے۔تو اس وقت کیا کرو گے ؟ شاگرد کہنے لگا یکیں کتے کا مقابلہ کروں گا۔اسے ماروں گا۔اگر سوئی ہوگی تو اُسے میں سوئی سے ماروں گا۔اگر پتھر قریب ہو گا تو پھر سے ماروں گا۔انہوں نے کہا مان لیا کہ تم نے کتے کو سوئی ماری یا پتھر مارا اور وہ بھاگ گیا۔لیکن جب پھر تم نے مکان میں داخل ہونے کی کوشش کی اور کتے کی طرف پیٹھ پھیری تو وہ پھر آ گیا تو اس نے تمہاری ایڑی پکڑ لی تو اس وقت کیا کرو گے۔وہ کہنے لگا ئیں اسے پھر ماروں گا اور بہاکر مکان میں داخل ہونے کی کوشش کروں گا۔وہ بزرگ فرمانے لگے۔اگر یہ جنگ اسی طرح جاری رہی کہ جب تم مکان کے اندر داخل ہونا چا ہو تو کتا تمہاری ایری پکڑنے لگے اور جب تم اُسے مارو تو بھاگ جائے لیکن جب پھر مکان کے اندر داخل ہونے لگو تو پھر آکو پکڑے تو تم اپنے دوست کو بل کب سکو گے۔اس ملاقات کرنے کا مقصد جو تم لئے ہوئے ہو گے وہ کس طرح پورا ہوگا۔شاگرد کہنے لگا جب میں دیکھوں گا کہ یہ جنگ ختم ہونے میں نہیں آئی اور کتا بار بار مجھے پکڑتا ہے تو میں اپنے دوست کو آواز دوں گا کہ میاں تمہارا کتا مجھے نہیں چھوڑتا ہے آکر بہاؤ۔وہ بزرگ فرمانے لگے ہیں یہی نسخہ شیطان کے مقابلہ میں بھی استعمال کرنا۔شیطان اللہ کا کتا ہے۔جب یہ بار بار انسان پر حملہ آور ہو اور اللہ کے قریب ہونے نہ دے تو اس کا ایک ہی علاج ہے۔وہ یہ ہے اللہ کو پکارو اور اسے آواز دو کہ اللہ ! میں آپ کے پاس آنا چاہتا ہوں مگر آپ کا یہ کتا مجھے آنے نہیں دیتا۔اس کو رد کئے تاکہ میں آپ کے پاس پہنچ جاؤں۔چنانچہ اللہ اس کو بہو کے گا۔اور تم شیطانی حملہ سے محفوظ رہو گے۔