قندیلیں

by Other Authors

Page 184 of 194

قندیلیں — Page 184

۱۸۴ تم رحم کرو تم پر رحم کیا جائے گا موضع خون ضلع گجرات میں ایک مستجاب الدعوات بزرگ حضرت جمعے شاہ صاحب تھے گردو پیش کے علاقے میں ان کی بہت سی کرامات مشہور تھیں جب ان سے لوگ دریافت کرتے کہ آپ کو یہ برکت اور فیض کس طرح حاصل ہوا۔تو وہ بیان فرماتے کہ ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ موسم سرما میں شدید بارش ہوئی۔میں مغرب کی نمازہ کیلئے مسجد میں گیا۔وہاں پر ایک کتیا جس کے سات بیچتے تھے۔سردی اور بارش سے بچنے کے لئے ان بیجوں کو اٹھا کر مسجد کے حجرہ میں لے آئی اور ان کو ایک کونے میں ڈال دیا۔جب لوگ نماز سے فارغ ہوئے تو مسجد کے ملاں صاحب نے دیکھا کہ مجرے کے ایک کونے میں کتیا کے پلتے سردی سے چیخ رہے ہیں۔کتیا، اس وقت خوراک کی تلاش میں کہیں باہر گئی ہوئی تھی۔ملاں صاحب نے ان بچوں کو پکڑ کر باہر پھینک دیا اور وہ بارش میں بلکنے لگے۔اس کے بعد مسلماں صاحب اپنے گھر میں چلے گئے تھوڑی دیر میں گیا بھی باہر گھوم گھام کر مجرہ مں آئی اور اپنے بچوں کو وہاں نہ پاکر بہت بے چین ہوئی اور بے تابانہ ادھر ادھر پھرنے لگی۔آخر تلاش کر کے ان کو دوبارہ حجرہ میں لے آئی۔تھوڑی دیر کے بعد میرا کھانا گھر سے آیا جو اتفاق سے دودھ کی کھیر تھی۔میرے دل میں کتیا اور اس کے بچوں کے متعلق بے حد شفقت پیدا ہوئی اور میں نے محض خدا کی رضا کی خاطر کھیر کا برتن ، اس کتیا کے آگے رکھ دیا۔اس نے کھیر کھا کر اور بچوں کو کھل کر خوشی کے اظہار کے لئے اونچی آواز سے تین ہونگیں ماریں۔اس وقت سے اللہ تعالیٰ کا خاص فضل واحسان اور انشراح صدر کی حالت مجھے نصیب ہوگئی اور مجھے یہ سب کچھ رسول کریم کے