قندیلیں

by Other Authors

Page 162 of 194

قندیلیں — Page 162

میں ناراض نہیں ہوں مکرم خلیفه صباح الدین احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں۔ایک روز حضرت مرزا شریف احمد صاحب ہمارے ہاں تشریف لائے۔خلاف عادت بہت مضمحل اور اداس تھے۔ابا نے نا سازی طبع کو محسوس کرتے ہوئے طبیعت کے متعلق پوچھا حضرت میاں صاحب خاموش رہے۔معمول کی باتوں کے دوران حضرت میاں صاحب کی حالت غیر ہو گئی۔زار و قطار رو رہے تھے۔تڑپتے تھے۔استغفار کرتے تھے۔راے میرے رب میں نے اپنی جان پر ظلم کیا، باربار پڑھتے تھے۔کچھ سمجھ نہیں آتی تھی کیا ہوا ہے کچھ دیر بعد قدرے حالت بہتر ہوئی حضرت میاں صاحب واپس تشریف لے گئے۔اگلے روز حضرت میاں صاحب تشریف لائے۔ہاتھ میں ٹھائی کا ڈبہ تھا۔سب کو بلایا میٹھائی کھلائی۔آپ کا چہرہ خوشی سے تمتما رہا تھا۔ایسا معلوم ہوتا تھا۔بہت بڑا خزانہ مل گیا ہے۔چہرہ کی خوشی پھوٹ پھوٹ کر انتہائی خوشی کی منادی کر رہی تھی۔حضرت میاں صاحب نے فرمایا کہ کل کوئی غلطی ہو گئی تھی۔آج اس کا ازالہ ہو گیا ہے۔حضرت امام جماعت الثانی نے قدرے خفگی کا اظہار فرمایا تھا۔حضرت امام جماعت الثانی کا یہ انداز میرے لئے انتہائی دکھ اور خلق کا موجب تھا۔میں خدا سے معافی مانگتا رہا اور نادم تھا کہ میری وجہ سے حضرت امام جماعت کو تکلیف ہوئی۔لیکن آج صبح حضرت صاحب نے مجھے طلب فرمایا اور مجھے پار کیا اور فرمایا کہ میرا مقصد توجہ دلانا تھا۔میں ناراض نہیں ہوں۔" ( الفضل (1) فروری 10 تسلی دینے کا انداز ۱۹۹۵ محترمہ حسن بی بی صاحبہ اہلیہ ملک غلام حسین صاحب رہتا اسی نے بیان کیا کہ