قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل

by Other Authors

Page 56 of 149

قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 56

قدرت ثانیہ کا دور اوّل واقعہ 12 - جہاد اور مال غنیمت 13 - شرک کے نقصانات وغیرہ وغیرہ نیز متعدد آیات قرآنی کی تفسیر مثلاً: كَالَّذِي مَرَّ عَلَى قَرْيَةٍ نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ (البقرة 2: 260) (البقرہ 224:2) ان تحمل كُمْ رَبُّكُمْ بِخَلَقَةِ الفٍ مِنَ الْمَلَئِكَةِ (ال عمران 3 : 125) قُلْنَا يَنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمًا (الانبياء 70:21) يمسكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ أَنْ تَزُولَا (فاطر 42:35) الْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء (المائده 5: 65) اور مقطعات قرآنی کی بحث تو الہامی ہے۔کیونکہ حضرت خلیفہ اول فرماتے ہیں کہ : میں نے ایک رؤیا دیکھا کہ ان کی (مولوی عبد القدوس صاحب) گود میں کئی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میں نے جھپٹا مارا اور سب بچے اپنی گود میں لے کر وہاں سے چل دیا رستہ میں میں نے ان بچوں سے پوچھا کہ تم کون ہو؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم تھیعص ہیں میں اپنے اس رؤیا کو نہایت تعجب سے دیکھتا تھا جب میں حضرت مرزا صاحب کا مرید ہوا تو میں نے ان سے اس خواب کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا۔” آپ کو اس کا علم دیا جائے گا اور وہ لڑکے فرشتے تھے۔دھرم پال نے جب ترک اسلام کتاب لکھی تو اس سے بہت پہلے مجھے ایک خواب نظر آیا کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے فرماتا ہے کہ اگر کو ئی شخص قرآن کریم کی کوئی آیت تجھ سے پوچھے اور وہ تجھ کو نہ آتی ہو اور پوچھنے والا منکر ہو تو ہم خود تم کو اس کا علم دیں گے۔جب دھرم پال کی کتاب آئی اور خدا تعالیٰ نے مجھے کو اس کتاب کے جواب کی توفیق دی۔حروف مقطعات کے متعلق اعتراض تک پہنچ کر ایک روز مغرب کی نماز میں دو سجدوں کے درمیان میں نے صرف اتنا ہی خیال کیا کہ مولا! یہ منکر قرآن تو ہے مگر میرے سامنے نہیں۔یہ مقطعات پر سوال کرتا ہے اسی وقت یعنی دو سجدوں کے درمیان قلیل عرصہ میں مجھے مقطعات کا علم دیا گیا۔جس کا ایک حصہ میں نے (56)