قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 55
قدرت ثانیہ کا دور اول کے اعتراضوں کا عقلی نقلی، الزامی و تحقیقی جواب دیا گیا ہے اس کتاب کا ٹائیٹل پیج دیکھنے سے ہی فاضل مصنف کی بالغ نظری اور اسلام کی صداقت پر آپ کا یقین وایمان معلوم ہوتا ہے۔نیز سرورق پر استغفر الله استغفر الله استغفر الله، ولاحول ولا قوة الا با اللہ حضرت خلیفہ اول کے مندرجہ ذیل مکاشفہ کی بناء پرلکھا گیا ہے۔”کتاب نورالدین جو بجواب ” ترک اسلام مؤلفہ دھرم پال 1904ء میں لکھی گئی تھی۔اس کے ٹائیٹل پر استغفر الله استغفر الله ، استغفر الله ، ، ولاحول ولا قوۃ الا با اللہ کئی صاحبوں نے لکھا دیکھا ہو گا۔یہ دراصل روحانی نظارہ کی طرف اشارہ ہے جو آپ کو ان دنوں میں دکھایا گیا۔آپ کیا دیکھتے ہیں کہ ہندوؤں کے گھر میں شادی کے بعد مندر کی طرف لے جائے گئے ہیں۔جس میں دو بڑے بڑے بت ہیں۔آپ کی موحدانہ طبیعت میں جوش آیا تو آپ نے استغفار پڑھنا شروع کر دیا۔یہاں تک کہ ایک بت گر گیا۔پھر آپ دوسرے کی طرف متوجہ ہوئے اور بہت استغفار پڑھا مگر بت جوں کا توں موجود تھا۔تب آپ کو تحریک ہوئی کہ یہاں لاحول کے تبر سے کام لینا چاہیے۔چنانچہ جب آپ نے لاحول ولا قوة الا باللہ پڑھا تو وہ بت پاش پاش ہو گیا۔اس کی تفہیم یہ ہوئی کہ نورالدین کی اشاعت کے بعد دھرم پال کا فتنہ آپ کی زندگی میں مٹایا جائے گا۔“ (الحکم 14 اپریل 1912ء) دیباچہ کے بعد قریباً ۲۰۰ صفحات میں آپ نے تارک اسلام دھرم پال کے 116 اعتراضات کے جواب دیئے ہیں جن میں آپ کی مخصوص مناظرانہ شان پائی جاتی ہے۔اس ضمن میں مندرجہ ذیل مضامین زیر بحث آئے ہیں: 1 اصول تفسیر 2- جہاد 3۔یہ جہاں کس نے بنایا؟ کب بنایا 4۔تعدد ازدواج کے متعلق اسلامی تعلیم کی برتری 5- توبہ کی حقیقت -6 شفاعت -7 حضرت آدم کا واقعہ 8- گوشت خوری کے فوائد 9۔نعماء جنت کی حقیقت 10 - قربانی کے فلسفہ پر ایک بسیط نوٹ 11۔حضرت صالح کی اونٹنی کا (55)