قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل

by Other Authors

Page 48 of 149

قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 48

تدرت ثانیہ کا دور اوّل حضرت سے میں نے مجاہدہ کے لئے پوچھا تو کہا کہ فصل الخطاب لکھو پھر پوچھا تو فرمایا کہ تصدیق براہین احمدیہ لکھو۔پھر پوچھا تو فرمایا کہ ایک کوڑھی کو اپنے مکان پر رکھ کر علاج کرو۔وہ مریض بھی بڑا ہی نیک انسان تھا اس نے کہا کہ میرا علاج نہ کرو کیونکہ جب تک مجھے مرض ہے اس وقت تک تنہائی میسر ہے اور خدا سے دعا کرنے کے لئے جوش پیدا ہوتا ہے۔مگر میں نے کہا کہ میں بھی مجبور ہوں کیونکہ میرے امام کا حکم ہے؟ (التحام 7 نومبر 1911 ) 66 دوسو بارہ صفحات کی یہ تالیف جدید علم کلام اور حضرت مولانا کےمخصوص مناظرانہ انداز میں مختصر اور مسکت جوابوں مشتمل ہے۔ہندوؤں خصوصاً آریوں کی طرف سے مذہب اسلام پر ہونے والے جملہ اعتراضات کے نہایت عمدگی سے جوابات دئے گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود نے براہین احمدیہ، چشمہ معرفت، آریہ دھرم ، اور شحنه حق و غیرہ کتب تحریر فرما کر اسلام کے دفاع کا حق ادا کر دیا۔حضرت مولوی صاحب موصوف نے اسی بحر علم و عرفان کو لمبے مطالعہ سے گھبراہٹ محسوس کرنے والے لوگوں کے لئے نہایت اختصار سے پیش فرمایا ہے۔تالیف وو حضرت خلیفہ اول کتاب مذکور کی وجہ تالیف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: در اصل مشرکوں سے نکلتے توحید کی طرف آتے ہوئے گروہ بلکہ یوں کہیے اسلام کے قریب آتے ہوئے دیانندی کو جب مختلف اسباب سے رکاوٹ ہوئی اور دھوکے میں مبتلا ہوئے۔تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے انہیں کے سعیدوں کو غلطی سے بچنے کے لئے حضرت مرزا غلام احمد صاحب مجدد کو پیدا کیا۔اور انہیں تو فیق دی کہ آریہ اور ان کے سوا جس قدر اسلام کے مخالف ہیں سب کو مواجہ اقوال سے سمجھا دیں اور مغالطات کے مواقع سے انہیں آگاہ کریں۔حضرت مرزا صاحب نے اس مقصد اعلیٰ کی ابتدائی تحریک کے واسطے ایک کتاب لکھی اور اس کا نام براہین احمد یہ رکھا۔اللہ تعالیٰ کے سامان قدرت کو دیکھو (48)