قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل

by Other Authors

Page 47 of 149

قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 47

قدرت ثانیہ کا دور اول جلدیں دلی بھیج دیں وہاں سے چھپ کر آئیں۔تو حافظ صاحب اور مثل ان کے دوسرے لوگوں کو بھیج دیں انہوں نے جواب لکھا کہ ہم سچے مسلمان ہو گئے۔باقی کی ضرورت نہیں۔“ (مرقاة اليقين) قریباً چار صد صفحات پر مشتمل اس کتاب میں عیسائی مذہب کی طرف سے ہونے والے اعتراضو ں کا شافی و کافی جواب ہے۔اسی طرح قرآن مجید کی بعض آیات کی عام فہم تفسیر بیان کی گئی ہے۔مندرجہ ذیل مباحث پر بھی یہ کتاب روشنی ڈالتی ہے: 1۔جہاد 2- تقدير -3- تردید تثلیث و کفارہ اور الوہیت مسیح 4 - معجزہ کی حقیقت 5۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بائیبل کی بشارت 6- ضرورت قرآن کریم 7- شفاعت 8 نسخ في القر آن کریم 9 - ارکان اسلام کا فلسفہ 10- علامی 2 - تصدیق براہین احمدیہ 2- حضرت خلیفہ المسیح اول کی یہ معرکۃ الآرا تصنیف حضرت مسیح موعود کے ارشاد کے ماتحت لکھی گئی۔چنانچہ حضرت خلیفہ اوّل فرماتے ہیں: (47)