قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل

by Other Authors

Page 49 of 149

قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 49

قدرت ثانیہ کا دور اوّل غافل قوم کو جگانے کی کیا تدبیر نکالی اس کتاب کی تکذیب پر ایک مسلمان کھڑا ہو گیا اور اللہ تعالیٰ کے اس مکذب نے تمام مباحث ضروریہ کو یک جا جمع کرنا شروع کر دیا۔آریہ کے عام مذہب میں گو کاسہ لیسی اور جوٹھا کھانا نا پسند ہے مگر اس شخص نے تمام عیسائیوں اور پادریوں کے اعتراض بھی لئے میں نے چاہا ( اور خدا کے فضل سے مجھے یقین ہے کہ میری نیت کا ثمرہ ضرور ملے گا۔) کہ راستبازوں کا ساتھ دوں اور ان کے انصار سے اس لئے براہین کی تصدیق پر کمر ہمت کو باندھ کر اس ( تصدیق براہین احمدیہ ) کولکھا۔“ مندرجہ ذیل عنوانات سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ یہ کتاب بھی ایک یادگار اسلامی خدمت ہے جسے اسلام اور قرآن کا طالب علم کبھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔1۔مناظرہ کے قرآنی آداب۔-2- جہاد۔( اس ضمن میں آپ نے آیت قرآنی وَقَاتِلُواهُمْ حَتَّى لَا تَكُون فتنة کی تفسیر فرماتے ہوئے شاہنشاہ عالمگیر اور محمود غزنوی کی جنگوں کا بھی ذکر فرمایا ہے اور اس کے بالمقابل وید کے ظالمانہ احکام بھی درج فرمائے ہیں جن کو اسلام کے پر حکمت اور مبنی بر عدل و معقل احکام سے دور کا واسطہ بھی نہیں ) فرمائی۔3۔یا جوج ماجوج وذوالقرنین کی اصل حقیقت 4- حدوث روح و مادہ کے دلائل اور اس ضمن میں يَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوح کی لطیف تشریح 5- جبر و قدر کے متعلق ایک نوٹ 6- اثبات صانع عام کے ٹھوس دلائل اور اس سلسلہ میں هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَى اذْرَايَ نارا کی پرمغز تفسیر۔7 - اسلامی قربانی کا فلسفہ 8- یوم الدین کی تفسیر (49)