قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل

by Other Authors

Page 104 of 149

قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 104

آپ کو پیشانی پر گہرا زخم آیا۔قدرت ثانیہ کا دور اول 5- مردم شماری :- 18 جولائی 1908ء کو حضرت خلیفہ اول نے جماعت کی صحیح تعداد معلوم کرنے کے لئے مردم شماری کی تجویز فرمائی چنانچہ مذکورہ تاریخ کو احکام میں اعلان ہوا کہ حضرت خلیفہ اسیح الاول نے ارادہ کیا ہے کہ تمام جماعت کے نام اور پورے پتے معلوم ہونے کی وجہ سے وہ ضروری امور جو وقتاً فوقتاً قادیان سے قومی معاملات کی نسبت شائع ہوتے ہیں ان سے حتی الوسع تمام قوم کو اطلاع پہنچانے کا انتظام ہو سکے۔لہذا تمام احباب کی خدمت میں گذارش ہے کہ جنہوں نے حضرت خلیفۃ اسی کے ہاتھ پر بیعت کی خوا تحر یر یا خود قادیان میں حاضر ہوکر وہ تمام احباب اپنے نام مع پورے پتہ کے حضرت خلیفہ اسیح کی خدمت میں ارسال کر دیں۔۔6- اعتکاف و درس قرآن :- (احکم 18 جولائی 1908ء) رمضان شریف میں تمام قرآن مجید کے درس کی نیک اور مبارک سنت حضرت خلیفہ المسیح اول کی قائم کردہ ہے بلکہ آپ نے 1908ء کے رمضان شریف کے آخری عشرہ میں روزانہ تین پارے درس قرآن دیا اور ایک غیر معمولی ہمت و طاقت کا ثبوت دیا۔اس سال آپ کے ساتھ حضرت صاحبزادہ محمود بھی معتکف تھے۔7- امتحان کتب مسیح موعود علیه السلام حضرت خلیفہ اول نے 1908ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر سلسلہ کی واقفیت پیدا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود کی مندرجہ ذیل کتب کے امتحان کا اعلان کیا: 1 - آئینہ کمالات اسلام 2 سرمه چشم آریہ (104)