قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 105
3- چشمه معرفت 4- جنگ مقدس درت ثانیہ کا دور اول ابتدائیہ تجویز حضرت مسیح موعود نے پیش فرمائی تھی پھر جماعت میں یہ طریق ہمیشہ جاری رہا۔8- نوٹیفائیڈ ایریا کمیٹی جولائی 1908ء میں قادیان کو رقبہ مشتہر یعنی نوٹیفائیڈ ایریا کمیٹی قرار دے دیا گیا اور اس کے ممبروں کا پہلا اجلاس 21 جولائی 1908 ء کو ملک قادر بخش صاحب تحصیلدار بٹالہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں (1) مولوی محمد علی صاحب ایم اے (2) لالہ شرمپت رائے صاحب (3) مرزا نظام الدین صاحب ممبر مقرر ہوئے۔-9 لعط تطیل جمعه جیسا کہ قارئین کو معلوم ہے کہ حضرت مسیح موعود نے جمعہ جیسے اہم فریضہ کی ادائیگی میں سہولت و با قاعدگی کی خاطر گورنمنٹ سے جمعہ کے سارے دن یا نصف دن کی چھٹی منظور کرنے کی درخواست کی تھی اور پھر علماء کے یہ کہنے پر یہ کام ہم سرانجام دیں گے آپ نے اس کام سے دست کشی کر لی تھی۔لیکن ان علماء نے اس کام کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچایا اور بات وہیں کی وہیں رہ گئی۔حضرت خلیفہ اول نے اپنی خلافت کے زمانے میں اس تحریک کا احیاء کرتے ہوئے مندرجہ ذیل اعلان فرمایا: وو جمعہ کے دن نماز جمعہ کے وقت یا تو سب دفاتر ، عدالتیں ، سکول ، کالج وغیرہ دو گھنٹے کے لئے بند ہو جائیں یا کم از کم اتنی دیر مسلمان ملازمین اور مسلمان طلباء کو اجازت ہو کہ وہ نماز جمعہ ادا کر لیں۔اس کے متعلق جملہ دفاتر اور جملہ محکموں میں گورنمنٹ کی طرف سے سرکلر ہو جائے۔“ مندرجہ بالا میمورنڈم گورنمنٹ کو بھجوانے سے قبل مشتہر کیا گیا تا کہ مسلمانوں کی تمام انجمنیں اور (105)