قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 58
قدرت ثانیہ کا دور اوّل و یعنی امت مسلمہ کے ایک مایہ ناز خطیب، عالم با عمل فصیح وبلیغ بے مثل ادیب و مفسر نورالدین خدا تعالیٰ کے فضل سے زمین پر روشن چراغ اور اللہ تعالیٰ کی حجت ہے۔“ 9- وفات مسیح موعود وفات مسیح موعود کے نام سے ایک چوبیس صفحے کا رسالہ حضرت خلیفہ اول نے حضرت مسیح موعود کی وفات کے وقت مخالفوں کی طرف سے ہونے والے اعتراضوں کے جواب میں تحریر کیا جس میں آیات قرآنی سے ثابت کیا گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود قتل خنزیر اور کسر صلیب کا مشن پایہ تکمیل کو پہنچا کر اس جہاں سے رخصت ہوئے۔اس رسالہ میں خاص طور پر ڈاکٹر عبدالحکیم پٹیالوی اور مولوی ثناء اللہ امرتسری کے اعتراضوں کا جواب دیا ہے۔اور ڈاکٹر مذکور کی پیش گوئی بابت وفات حضرت مسیح موعود کا تجزیہ فرمایا ہے کہ خود حضرت اقدس کو ہی قرب وفات کے الہام ہو رہے تھے جن سے استراق سمع کرتے ہوئے مرتد پٹیالوی نے الہام تراشنے شروع کر دئے۔لیکن خدا نے پھر بھی اس کی تغلیط و تکذیب کر دی۔حضرت مسیح موعود کی وفات کے اندوہناک حادثہ پر اہالیان لاہور کے افسوسناک سلوک کا ذکر فرماتے ہوئے آپ نے مقامی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے اور حضرت مسیح موعود کے الہام تیری عمرانی برس کی ہوگی یا پانچ کم یا پانچ زیادہ کا جواب دیتے ہوئے فرمایا ہے: "مرزا صاحب مغفور کی کیا عمر تھی جب آپ کا انتقال ہوا اس کے لئے میں کوشش میں ہوں کہ پتہ لگے۔مرزا سلطان احمد نے تولد کا سن 36,37 بتایا ہے۔پس اس شمسی حساب سے آپ کی عمر چوہتر پچھتر ہوتی ہے اور کوئی اعتراض باقی نہیں رہتا۔“ اس کے علاوہ مندرجہ بالا الہام کو حل کرنے کے لئے آپ نے قرآن مجید، حدیث شریف اور حضرت سید عبدالقادر الجیلی کے اقوال پیش فرمائے ہیں۔آخر میں محمدی بیگم کی پیش گوئی پر اعتراضوں کا جواب دیتے ہوئے جماعت کو نصیحت فرمائی ہے کہ: (58)