قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 54
تدرت ثانیہ کا دور اوّل إنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تطهيرًا (الاحزاب : 34 ) کی تشریح بیان فرمائی ہے۔اس خط میں شیعوں کی طرف سے پیش ہونے والے اکثر سوالات اور اعتراضات کا جواب مل جاتا ہے۔یہ صرف انیس صفحات کا ایک مختصر مضمون ہے۔لیکن ناسخ ومنسوخ جیسے اہم مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ضخیم کتب سے مستغنی کر دیتا ہے۔اور اس مسئلہ کے قریباً ہر پہلو کی وضاحت ہو جاتی ہے۔مضمون کے خاتمہ پر آپ قرآن مجید وحدیث کا مقام بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: حدیث یا قرآن کریم کے موافق ہے یا قرآن کی تفسیر ہے یا ایسے حکم کی مثبت ہے جس کا ذکر ہمیں قرآن کریم میں معلوم نہیں ہوا پس جو صحیح حدیث ہمیں زائد علی الکتاب اللہ نظر آئے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا استنباط ہے قرآن کریم ہمارے فہم سے بالا تر ہے اور فرمایا اللہ تعالیٰ نے وَمَنْ يُطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ أَطَاعَ الله (النساء:81)۔وَمَا أَتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ۔(الحشر: 8) 7- مبادی الصرف والنحو یہ کتا بچہ 20 جون 1906 ء کو مطبع انوار احمدیہ میں شائع ہوا۔چونتیس (34) صفحے کے اس رسالہ میں حضرت علامہ (جو زبان عربی کی گریمر کے ماہر اور درس و تدریس کا وسیع تجربہ رکھتے تھے ) نے صرف نحو کے ابتدائی قاعدے چودہ اسباق میں عام فہم اور مختصر انداز میں لکھے ہیں جن کی مدد سے مبتدی آسانی سے عربی گریمر سے واقف ہو کر عربی و فارسی کی بڑی بڑی تنظیم اور مشکل کتابوں کو بخوبی سمجھنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔8-نورالدین آریوں کے رڈ میں یہ عظیم الشان کتاب نور الدین ایک مرتد آریہ دھرم پال کی کتاب ترک اسلام کے جواب میں 1904ء میں لکھی گئی۔جس میں اسلام پر وارد ہونے والے ہر قسم (54)