قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 50
قدرت ثانیہ کا دور اول 9۔قرآنی قسموں کی حقیقت 10 - خدا تعالیٰ کی بعض صفات کی تشریح۔11 - قاب قوسین اور سدرۃ المنتہی کی تفسیر۔12 - کتب خانہ اسکندریہ کے متعلق سیر حاصل بحث۔13 - باری تعالیٰ کے وجود پر دلائل اور تر دید و تغلیط شرک۔14 - تمدن اسلام پر ایک بسیط نوٹ 15- ضرورت قرآن کے متعلق آٹھ نکات۔حضور کی نیت کا خلوص اور تالیف کی اہمیت و عظمت بہت سی سعید روحوں کے لئے باعث نجات ثابت ہوئی اور متعدد نیک فطرت لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھا یا مثلاً حضرت مسیح موعود حضرت خلیفہ اول کے نام ایک خط میں تحریر فرماتے ہیں: نواب محمد علی خان صاحب اب تک قادیان میں ہیں بہت ذکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے مولوی صاحب کی کتاب تصدیق دیکھنے سے بہت فائدہ ہوا اور بعض ایسے عقدے حل ہو گئے جن کی نسبت مجھے دغدغہ رہتا تھا وہ از بس آپ کی ملاقات کے مشتاق ہیں میں نے انہیں کہا کہ اب تو وقت بہت تنگ ہے امید ہے کہ لدھیانہ میں یہ صورت نکل آئے گی یہ شخص جو ان صالح ہے حالات بہت عمدہ معلوم ہوتے ہیں۔پابند نماز اور نیک چلن ہے۔“ مکتوب حضرت مسیح موعود محرر 140 فروری 91ء رفقائے احمد جلد دہم) 3- تردید تناسخ تصدیق براہین احمدیہ کا حصہ دوم تردید تناسخ کے متعلق ایک مختصر رسالہ ہے جس کی ضخامت 22 صفحات ہے۔اس میں اختصار کے ساتھ تناسخ کے جملہ دلائل کا رڈ نہایت عمدگی سے کیا (50)