قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل

by Other Authors

Page 101 of 149

قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 101

قدرت ثانیہ کا دور اوّل آپ نے اس کام کے لیے مولوی محمد علی صاحب کو ( جوصدرانجمن کے سیکریٹری اور رسالہ ریویو آف ریلیجنز کے ایڈیٹر تھے ) مقررفرمایا اور ان کو اس کام کے لئے پوری سہولتیں مہیا کیں اور خودشب و روز ترجمہ اور نوٹ لکھواتے رہے اور اس کام میں اپنی صحت اور کمزوری کا بھی مطلق خیال نہ کیا۔بالآخر یہ کام حضرت خلیفہ اول کی وفات حسرت آیات سے صرف تین دن قبل مکمل ہوا اور اس موقع پر آپ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے مبارک باد دی گئی کہ خلیفہ مسیح کوقرآن کریم ختم کرنا مبارک ہوئے ( عسل مصفی جلد نمبر (2) 4۔بعض نشانات کا پورا ہونا پیشگوئیوں کے متعلق اللہ تعالیٰ کی ہمیشہ سے سنت چلی آرہی ہے کہ اکثر پیشگوئیاں اور الہام خود مامور کے زمانہ میں پورے ہو جاتے ہیں لیکن بعض پیشگوئیاں اس کی وفات کے بعد اس کے کسی جانشین یا اولا د سے پوری ہوتی ہیں تاکہ بعد میں آنے والوں کے ایمان کی تازگی کا سامان مہیا ہوتار ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود کی اکثر پیشگوئیاں شان و شوکت سے آپ کے زمانہ میں پوری ہوئیں اور بعض پیشگوئیاں اور الہامات مذکورہ بالا قدیمی سنت اور حضرت مسیح موعود کے ارشاد ثم يسافر المسيح الموعوداو خليفة من خلفائه الى ارض دمشق ( یعنی پھر مسیح موعود یا اس کے خلفاء میں سے کوئی خلیفہ ملک شام کی طرف جائے گا) (حمامۃ البشری روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 225) کے مطابق حضرت خلیفہ اول کے عہد مبارک میں پوری ہوئیں مثلاً ۱ تزلزل در ایوان کسرای فتاد: - ( تذکره ص 503) فروری 1909ء میں تمام جنوبی ایران نے بغاوت کر دی اور اپنی خود مختاری کا اعلان کر دیا۔شاہ ایران کا تختہ اُلٹ دیا گیا اور حکومت کے حامی تبریز سے جان بچا کر بھاگنے لگے اور اس طرح مندرجہ عنوان پیشگوئی ایک بار پھر پوری ہوئی۔۱۱ زلزله در گور نظامی فگند ( تذکره ص(632) (101)