قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 102
قدرت ثانیہ کا دور اوّل حضرت اقدس کا الہام تھا زلزلہ در گور نظامی فگند ، نیز ہندوستان اور پنجاب میں وبائے تپ پھیلے گی۔چنانچہ اس وبا سے ہزاروں لوگ لقمہ اجل ہوئے اور اس نے خصوصاً امرتسر میں بہت تباہی مچائی۔ستمبر 1909 میں مملکت نظام (حیدرآباد ) ایک ہولناک سیلاب کی لپیٹ میں آ گئی جس سے ہزاروں جانیں تلف ہوئیں۔111 ایک مشرقی طاقت اور کوریا کی نازک حالت ( تذکرہ ص (429) ستمبر 1910ء میں جاپان نے کوریا کی آزادی و خود مختاری کو غصب کرتے ہوئے اپنے ساتھ ملا لیا اور اس طرح حضرت مسیح موعود کی مذکورہ پیشگوئی آب و تاب سے پوری ہوئی کیونکہ جاپان ایک نا قابل ذکر اور معمولی سی حکومت طاقت اختیار کر کے مشرقی طاقت“ کا مصداق بنی اور پھر اس کی وجہ سے کوریا کی حالت نازک ہوگئی یعنی اس کی آزادی و خود مختاری چھن گئی۔۱۷- حضرت نعمت اللہ ولی اللہ کی مشہور پیشگوئی درباره حضرت مسیح موعود اور مصلح موعود کا ایک حصہ یعنی ترک عیا رست می نگرم نشانی آسمانی روحانی خزائن جلد 4 ص 360) جس کی تشریح حضرت مسیح موعود نے یوں فرمائی ہے کہ: اس شعر کے صحیح معنی یہ ہیں کہ اس مسیح کے ظہور کے بعد ترکی سلطنت کچھ ست ہو جائے گی۔۔۔حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں پوری ہوئی کیونکہ یمن کے لوگوں نے ترکی حکومت کا جوا اُتار پھینکا اور اپنی خود مختار حکومت قائم کرنے کے درپئے ہو گئے۔نجد کے امیر نے بھی ترکوں سے بغاوت کر دی اور کویت کا امیر بھی خود مختار ہو گیا اور اس طرح ترک عیار یورپ کا مرد بیمار بن گیا۔۔حضرت اقدس کا الہام ” پہلے بنگالہ کی نسبت جو کچھ کم جاری کیا گیا تھا اب ان کی دلجوئی ہوگی۔(تذکرہ : 508) (102)