قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 102 of 365

قسمت کے ثمار — Page 102

تعلیم و تربیت کا بہترین ذریعہ ہمارے پیارے امام حضرت امیر المومنین خلیفہ السیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنے روح پرور خطبات میں تسلسل کے ساتھ مختلف تربیتی مضامین پر بہت سادہ اور مؤثر انداز میں جماعت کو اس کی بنیادی ذمہ داریاں ادا کرنے کی تلقین فرما رہے ہیں۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ان خطبات میں اس طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ جماعت میں درسوں کا سلسلہ با قاعدگی سے جاری رکھا جائے۔جیسا کہ احباب کو معلوم ہے کہ ہماری جماعت میں یہ ایک نہایت مبارک مفید اور نتیجہ خیز پروگرام جاری ہے کہ ہماری مساجد اور مراکز میں قرآن مجید، حدیث اور ملفوظات وغیرہ کا درس با قاعدگی سے ہوتا ہے۔فجر کی نماز کے بعد بالعموم قرآن مجید کا درس ہوتا ہے۔یہ درس دینے والے عام طور پر تفسیر کبیر یا تفسیر صغیر سے استفادہ کرتے ہیں۔تاہم اس کے علاوہ اور تراجم وتفاسیر سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔احادیث ہمارے پیارے نبی سالی سیستم کی پیاری پیاری باتیں جن سے ہمیں آپ سالی اسلیم کی سیرت و سوانح کا پتہ چلتا ہے۔قرآن مجید اور اسلام کی عملی شکل نظر آتی ہے۔علوم ومعارف کا ایک لامتناہی سلسلہ مل جاتا ہے۔ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں زمانہ کے مامور کے وہ ارشادات ملتے ہیں جن کی مدد سے ہم قرآن مجید کی صحیح تفسیر اور اس زمانہ کے مسائل کے متعلق 102