قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 103 of 365

قسمت کے ثمار — Page 103

رہنمائی حاصل کر سکتے۔بعض جگہ جہاں ہماری مساجد و مراکز نہیں ہیں وہاں پر احباب جماعت اپنے گھروں میں یہ مبارک سلسلہ جاری رکھتے ہیں اور اس طرح علم و معرفت کے حصول کی کوشش کرتے ہیں۔مقامی حالات اور باہم مشورہ سے درس کے اوقات اور درس کے لئے مختلف کتب کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔تاہم یہ امر ضرور مد نظر رہنا چاہئے کہ ایسے درسوں میں جماعت کے مستند لٹریچر سے ہی استفادہ کیا جاوے تا جماعت میں علمی لحاظ سے اور غور وفکر کے لحاظ سے وحدت قائم رہے۔ایک اور بات جو اس سلسلہ میں ضروری معلوم ہوتی ہے اور ہمارے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بھی اس طرف توجہ دلا چکے ہیں، وہ یہ ہے کہ درس کا دورانیہ مختصر ہونا چاہئے۔زیادہ مفصل اور لمبے درس سے سننے والے کی طبیعت میں انقباض پیدا ہوتا ہے اور بعض لوگ صرف اس وجہ سے درس سننے سے محروم رہ جاتے ہیں کہ وہ اس کام کے لئے زیادہ وقت نہیں نکال سکتے۔مختصر درس کا یہ بھی فائدہ ہوتا ہے کہ سننے والا توجہ اور بشاشت سے سنتے ہوئے روزانہ کوئی مفید بات سیکھتا ہے اور اسے آسانی سے یادرکھ سکتا ہے۔اور ظاہر ہے انسان اسی بات پر عمل بھی کر سکتا ہے جو اسے یاد ہو۔وہ خوش قسمت جو روزانہ درس کی مجالس میں جو درحقیقت ذکر الہی اور علم و معرفت کی مجالس ہوتی ہیں شامل ہونے کی سعادت حاصل کرتا ہے وہ آہستہ آہستہ ایک ایک بات سے تھوڑے ہی عرصہ میں تعلیم وتربیت کے اس بہترین ذریعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علم ومعرفت کا ایک خزانہ اپنے لئے جمع کر سکتا ہے۔جس کا نیک اور اچھا اثر اس کے ساتھ ساتھ اس کی اولاد بلکہ ماحول میں بھی پھیل جائے گا۔103 الفضل انٹرنیشنل 9اپریل 2004ء)