قسمت کے ثمار — Page 101
مہلک بیماریاں مثلاً ذیا بیطس، دل کی تکلیف وغیرہ پیدا ہو جاتی ہیں۔سادہ کھانے میں چربی اور تیل کا استعمال کم ہوگا اور اس کے نتیجہ میں کھانے کی مقدار میں بھی کمی ہو جائے گی۔اور یہ امر باعث اجر و ثواب بھی ہوگا کہ اس طرح آنحضرت سالی ایم کے اس ارشاد اور سنت کی تعمیل و پیروی بھی ہو سکے گی کہ بھوک چھوڑ کر کھانا کھایا جاوے۔غور کیجئے صرف اس ایک امر کو سامنے رکھنے اس پر سوچنے اور اس پر عمل کرنے سے ہمیں کتنے فوائد حاصل ہو سکتے۔غیر ضروری اور بے تحاشا کھانے سے بچتے ہوئے غیر ضروری کھانوں اور غیر ضروری اشیاء خوردنی مثلاً کیک ، چاکلیٹ ، بسکٹ وغیرہ اور غیر مفید مشروبات کوکا کولا وغیرہ کو کم استعمال کرنے سے کھانے پر خرچ کم ہوگا۔کئی مہلک بیماریوں سے بچاؤ ہوگا، بیماری پر ہونے والے اخراجات اور پریشانیوں سے نجات ملے گی۔اور ان پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے جو وقت ضائع ہوتا ہے وہ بھی بچ جائے گا اور اس طرح سادہ زندگی کی برکت سے نہ صرف ہم ایک نئی ، خوش و خوشحال زندگی سے فیض یاب ہوسکیں گے بلکہ بیچنے والے وقت اور اخراجات کو کسی بہتر مصرف میں خرچ کر کے بے شمار د نیوی وروحانی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔الفضل انٹرنیشنل 2 اپریل 2004ء 00 101