قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 269 of 365

قسمت کے ثمار — Page 269

جلسہ سالان - احمد یہ چوک کی چند پرانی یادیں احمد یہ چوک مسجد مبارک کی سیڑھیوں سے نیچے اتر کر وہ راستہ جو ایک طرف لنگر خانہ کی طرف اور دوسری طرف بازار کو نکل جاتا تھا احمد یہ چوک کہلاتا تھا۔مسجد مبارک کے نیچے سے ایک تنگ گلی مسجد اقصیٰ اور آگے بڑے بازار کی طرف چلی جاتی تھی اور ایک گلی احمد یہ درزی خانہ کے پہلو سے نکل کر اس راستہ تک پہنچ جاتی تھی جو بہشتی مقبرہ اور آگے ننگل وغیرہ دیہات کی طرف جاتا تھا۔اس احمد یہ چوک کو احمد یہ تاریخ اور قادیان کی رونقوں اور جلسہ سالانہ کی گہما گہمی کا مرکز اور HUB کہا جاسکتا ہے۔اس چوک نے یہ نظارہ بھی دیکھا کہ حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب بینی لی اور صاحبزادہ سراج الحق سرساوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسے قدیم صحابہ کرام ین یہاں برائے نام دکانداری مگر در حقیقت خدمت دین اور مقصد سے لگن وعقیدت کی مستی میں مدہوش دست با کار و دل بایار کا نمونہ پیش کر رہے ہوتے۔پھر اس چوک نے یہ بھی دیکھا کہ ” وار دین و صادرین یعنی آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے جان محفل و روح قادیان حضرت مسیح موعود علیہ السلام بنفس نفیس بصد مسرت خوشی مصروف ہیں اور جانے والے کو اس محبت و خلوص سے الوداع کہہ رہے ہیں کہ وہ ہمیشہ کیلئے اس 269