قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 268 of 365

قسمت کے ثمار — Page 268

میں بھی فرزانگی اور دیوانگی کا ایسا ہی تقابل موجود ہے۔فرزانہ یا عاقل تو کسی دلیل وجہ یا فائدہ کی غرض سے کام کرے گا اور اس وجہ سے اس کے کام یا جد وجہد میں وہ والہانہ جذ بہ نہیں ہوسکتا جو اس شخص کو حاصل ہوتا ہے جو دیوانہ وار اپنے نیک مقصد کے حصول کیلئے کوشاں ہوتا ہے۔حضرت صاحب بیان کا مندرجہ ذیل شعر بھی اس مضمون کو بڑی عمدگی سے ادا کرتا ہے ؎ عشق کی راہ میں دیکھے گا وہی روئے فلاح جو کہ دیوانہ بھی ہو عاقل و ہشیار بھی ہو ہماری تاریخ ایسے خوش قسمت دیوانوں کے ذکر سے معمور ہے جنہوں نے خدا تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کے حصول کیلئے نہایت مشکل حالات میں کمال بہادری اور حوصلہ سے شاندار قربانیاں کیں اور اپنے انمٹ نشانات پیچھے چھوڑ گئے۔ثبت است بر جریده عالم دوام ما (روزنامه الفضل ربوہ جولائی 1997ء) 268