قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 341 of 365

قسمت کے ثمار — Page 341

حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ہندوستان کی تقسیم کے وقت قادیان میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیراحمد صاحب بلا خون، حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب (خلیفہ اسیح الثالث) اور کئی دوسرے افراد حضرت مسیح موعود علی نام کے خاندان کے موجود تھے۔ابتداء میں جب قادیان آنے جانے کی کسی قدر سہولت ممکن تھی تو حضرت مصلح موعود بنی لیون نے یہ فیصلہ فرمایا کہ خاندان کا کوئی ایک فردضرور قادیان میں رہے گا۔جب تک وہاں آنے جانے کی سہولت ممکن تھی یہ طریق جاری رہا۔حضرت صاحبزادہ مرز اوسیم احمد صاحب جب اپنی باری پر قادیان تشریف لے گئے تو اس کے بعد وہاں کسی کے آنے جانے کے تمام قانونی رستے بند کر دیئے گئے اور اس طرح پہلا طریق جاری نہ رہ سکا تو حضرت میاں صاحب وہاں مستقل رہنے لگے۔حضرت مصلح موعود رہا ہو نے آپ کو ضروری نصائح فرما ئیں جن میں سے ایک یہ بھی تھی کہ علم طب ہمارے خاندان کی ایک نمایاں خصوصیت رہی ہے۔حضرت حکیم خلیل احمد مونگھیری صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام قادیان میں موجود ہیں۔آپ ان سے با قاعدہ طب کی تعلیم حاصل کریں۔خاکسار کو یاد ہے کہ ابتداء میں جب قادیان جانے کا موقع ہوتا تو یہ نظارہ ضرور دیکھنے میں آتا کہ حضرت میاں صاحب حضور کے ارشاد کی تعمیل میں کتاب پکڑے ہوئے مقررہ وقت پر حضرت حکیم صاحب کے پاس پڑھنے کیلئے جاتے۔اس طرح کئی دفعہ حضرت میاں صاحب کو حضرت حکیم صاحب کے سامنے بیٹھے پڑھتے ہوئے بھی دیکھا۔341