قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 115 of 365

قسمت کے ثمار — Page 115

بہشتی مقبره اللہ تعالیٰ کی مشیت اور منشاء کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وصیت کا نظام جاری فرما یا اور بہشتی مقبرہ کا آغاز فرمایا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کے وہ ساتھی جنہوں نے دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد باندھا تھا اور جنہوں نے خدا تعالیٰ کی خاطر بڑی بڑی قربانیاں دی تھیں اور طرح طرح کے شدائد و مشکلات میں سے گزرے تھے ان کو بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے کی سعادت حاصل ہوئی۔بہشتی مقبرہ قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اپنی قبر ہے اس طرح حضرت خلیفتہ المسیح الاول مولانا نورالدین صاحب بنا وہ بھی اسی خاک میں آسودہ ہیں۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نی یہ اور بہت سے اکابر صحابہ اس خطہ پاک میں مدفون ہیں۔دنیا بھر سے احمدی وہاں جاتے اور ان بزرگ ہستیوں کے لئے دعا کرتے اور اسلام احمدیت سے اپنی وفا کے عہد کو تازہ کرتے ہیں۔الوصیت کے منشاء و مفہوم کے مطابق حسب ضرورت دوسرے ممالک میں بھی ایسے مقابر شروع ہو چکے ہیں۔ربوہ میں بھی ایسے ہی مقبرہ میں حضرت اماں جان بنایا اور حضرت مصلح موعود نیا اشتہ کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مبشر اولاد اور آپ کے خاندان کے افراد، حضرت مولانا شیر علی صاحب اور متعدد صحابہ کرام اور خوش قسمت موصی صاحبان دفن ہیں اور وہاں دنیا کے ہر 115