قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 37 of 365

قسمت کے ثمار — Page 37

ایک بے قرار تمنا سید نا حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے ایک جلیل القدر صحابی حضرت مولانا مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ا یک دفعہ جب آپ پاٹھ قادیان میں دار مسیح کے حجرہ میں مقیم تھے کہ باہر دروازے پر کسی نے آواز دی۔حضور علیہ السلام نے آپ مبنی تھنہ سے پوچھا کہ یہ کون ہیں ان سے دریافت کرو اور یہ کیا کہتے ہیں۔حضرت مفتی صاحب بنی یہ ارشاد حضور کی تعمیل میں باہر تشریف لائے تو معلوم ہوا کہ حضرت محمد احسن صاحب کے ایک رشتہ دار قاضی آل محمد صاحب بنی ہی ہیں۔حضرت مفتی صاحب بھی انھوں نے ان سے پوچھا کہ آپ کیسے تشریف لائے ہیں تو اُنہوں نے کہا کہ میں تو حضرت صاحب سے خود بات کروں گا۔آپ کو نہیں بتانا چاہتا۔حضرت مفتی صاحب بنالی ہو نے واپس جا کر حضور علیہ السلام کو ان کا جواب سنایا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس وقت کسی اہم کام میں مصروف تھے۔آپ نے دوبارہ سہ بارہ حضرت مفتی صاحب ہی کو ان کی طرف بھیجا کہ ان سے جا کر کہو کہ جو بات بتانی ہے آپ کو بتادیں۔میں باہر نہیں آسکتا۔میرا حرج ہوتا ہے۔آخر انہوں نے بتایا کہ حضرت محمد احسن صاحب نے انہیں حضور علیہ السلام کے پاس فلاں مناظرہ میں کامیابی کی خوشخبری سنانے کیلئے بھیجا ہے۔حضرت مفتی صاحب بولی الھند نے یہ بات جب حضور علیہ السلام کو بتائی تو آپ مالیت نے فرمایا کہ میں نے سمجھا کہ شاید یہ خبر لائے ہیں کہ یورپ مسلمان ہو گیا ہے۔ذکر حبیب صفحہ 52-53 سے استفادہ) 37