قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 289 of 365

قسمت کے ثمار — Page 289

ان حقیر خدمات کے بدلے میں حکومت اور بادشاہت عطا کرے گا تو وہ ان ظالموں کے ظلموں کی طرف توجہ نہ کریں جس طرح ہم اب برداشت کر رہے ہیں وہ بھی برداشت سے کام لیں اور وہ اخلاق دکھانے میں ہم سے پیچھے نہ رہیں بلکہ ہم سے بھی آگے بڑھیں۔“ (الفضل 19 فروری 1925ء) (روزنامه الفضل ربوہ 6اکتوبر 1996ء) ایک مثالی بہن پیکر ایثار و انکسار، عجز و خدمت کا حسین امتزاج پیاری بہن مکرمہ سکینہ سیفی 24 ستمبر 1997ء کو کراچی میں داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اپنے سب اعزہ واقارب اور بے شمار ملنے اور جاننے والوں کو سوگوار چھوڑ گئیں۔برادرم مکرم سیفی صاحب کی نصف صدی سے زائد کی شاندار جماعتی خدمات کے پیچھے یقیناً اس باہمت خاتون کا بہت بڑا ہاتھ ہے جس نے ہر قسم کے حالات میں کسی قسم کی شکایت اور شکوہ کے بغیر گھر کے ہی نہیں باہر کے کام بھی اپنے ذمہ لیتے ہوئے انہیں وقف کے انتہائی اہم اور مشکل تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے آزاد کر دیا ہوا تھا۔گھر کا کام کاج تو قریباً ہر خاتون خانہ کرتی ہی ہے مگر اپنے خاوند کی خدمت اس نقطہ نظر سے کرنے کی توفیق پانا کہ اس طرح میرے خاوند کو جماعتی کاموں کی سرانجام دہی کیلئے زیادہ وقت مل سکے گا اور وہ زیادہ سکون سے یہ کام سرانجام دے سکیں گے۔ہماری اس بہن کا ہی کام تھا۔بہت دفعہ یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ خود بخار میں مبتلا ہیں یا کسی اور تکلیف میں 289