قواعد ترتیل القرآن — Page 25
(3 (2 مد فرعی کی بارہ اقسام ہیں۔(1 مد متصل 25 25 12- مدّ فرعی کی اقسام اگر مد اصلی کے بعد ء آئے اس طرح کہ یہ عاسی لفظ کا حصہ ہو جس میں مداصلی پائی جاتی ہے ، تومد متصل واقع ہوتی ہے۔مثلاً بَصَائِرُ > یہاں مدا صلی (فتحہ کے بعد ا) اور ایک ہی لفظ میں آئے ہیں۔مقدار: 6 حرکات (یا 3 الف) ہے۔مد منفصل مداصلی کے بعد آئے مگر مد اصلی سے اگلے لفظ میں ہو، تو متمنفصل واقع ہو گی۔مثلاً أَبَا أَحَدٍ > آ (ء) اگلے لفظ میں آرہا ہے۔مقدار : 4 ( یا 2 الف) حرکات ہے۔مدعارض للسكون جب مداصلی کے بعد ساکن حرف آئے، تو یہ مد پائی جاتی ہے۔مثلاً يُشْرِكُونُ۔اگر آیت کو جاری رکھا جائے تو پھر آخری لفظ ساکن نہیں ہو گا اور یہ مد عارض للسكون نہیں بنے گی۔