قتل مرتد اور اسلام

by Other Authors

Page 266 of 273

قتل مرتد اور اسلام — Page 266

266 کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ حدیث میں امیر المومنین ہیں دیکھو صاحب تهذیب التهذیب ان کی نسبت کیا لکھتے ہیں :۔قال شعبة وابن عتبة و ابو عاصم بن معین و غیر واحد من العلماء سفيان امير الـمـؤمـنـيـن فـي الـحـديـث و قال ابن المبارك كتبت عن الف و مأة شيخ ماكتبت عن افضل من سفيان و قال وكيع عن سعيد سفيان أحفظ منى۔وقال ابن مهدى كان وهب يقدم سفيان فى الحفظ على مالك و قال يحيى القطان ليس احد احب الى من شعبة ولا يعدله احد عندی و اذا خالفه سفیان اخذت بقول سفيان و قال ابوداؤد بلغني عن ابن معين قال ماخالف احد سفيان فى شئ الا كان القول قول سفيان قال النسائى هو اجل من ان يقال فيه ثقة و هو احد الائمة الذين ارجوا ان يكون الله ممن جعله للمتقين اماما۔قال ابن حبان كان من سادات الناس فقها و ورعا و اتقانا (تهذيب التهذيب جلد 4 صفحہ 114) یعنی شعبہ اور ابن عتبہ اور ابو عاصم بن معین اور ان کے سوا اور کئی علماء نے کہا ہے کہ سفیان حدیث میں امیر المومنین ہے اور ابن مالک نے کہا کہ میں نے ایک ہزار ایک سوشیخ سے احادیث سن کر لکھی ہیں اور ان میں ایک بھی سفیان سے بہتر نہ تھا اور وکیع روایت کرتے ہیں کہ سعید نے کہا کہ سفیان میری نسبت احادیث کو زیادہ یا در رکھنے والا ہے اور ابن مہدی نے کہا کہ وہب احادیث کے یاد رکھنے میں سفیان کو مالک پر مقدم کیا کرتا تھا اور یحی القطان کہتا ہے کہ کوئی شخص مجھے شعبہ سے زیادہ پیارا نہیں اور میرے نزدیک کوئی بھی اس کے برابر نہیں لیکن اگر سفیان کا قول شعبہ کے خلاف ہو تو میں شعبہ کے مقابل میں سفیان کے قول کو اختیار کرونگا۔اور ابو داؤد کہتا ہے کہ مجھے ابن معین سے یہ روایت پہنچی ہے کہ اس نے کہا کہ جب بھی کسی کا قول سفیان کے قول کے خلاف ہو تو اصل قول وہی ہوتا