قندیل ہدایت

by Other Authors

Page 924 of 1460

قندیل ہدایت — Page 924

النساء 924 of 1460 www۔sirat-e-mustaqeem۔com 661 تغییر در منثور جلد دوم سفید رنگت والے ہیں، انہوں نے دو کپڑے گیروی رنگ کے پہنے ہوں گے، ان کے سرسے پانی کے قطرات بہہ رہے ہوں گے، اگر چہ انہیں پانی نے چھوا تک نہ ہو ، وہ صلیب کو توڑ دیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، جزیہ ختم کر دیں گے لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دیں گے اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں تمام ادیان کو ختم کر دے گا۔صرف اسلام باقی رکھے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کے زمانہ میں بھی مسیح دجال کو ہلاک کرے گا پھر زمین پر امن قائم ہو جائے گا یہاں تک کہ شیر اونٹوں کے ساتھ ، چیتے ، اونٹوں کے ساتھ، بھیڑیے بکریوں کے ساتھ اور بچے سانپوں کے ساتھ کھیل رہے ہوں گے۔یہ چیزیں انہیں کچھ تکلیف نہ دیں گے۔وہ چالیس سال تک یہاں رہیں گے پھر فوت ہو جائیں گے۔آپ پر مسلمان نماز جنازہ پڑھیں گے اور آپ کو دفن کریں گے (1)۔امام احمد نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے وہ نبی کریم ملی کم سے روایت کرتے ہیں کہ میں امید رکھتا ہوں اگر میری عمر طویل ہو تو میں حضرت عیسی علیہ السلام سے ملاقات کروں اگر موت مجھے جلدی آئے تو تم میں سے جو بھی انہیں ملے انہیں میر اسلام کہے (2)۔امام طبرانی نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ علیہ نے فرمایا خبر دار میرے اور حضرت عیسی بن مریم کے درمیان کوئی نبی یا رسول حائل نہیں، خبر داردہ میرے بعد میری امت پر میرے نائب ہیں، خبر داردہ دجال کو قتل کریں گے ، صلیب کو توڑیں گے جزیہ ختم کر دیں گے اور جنگ ختم ہو جائے گی ہم میں سے جو بھی ان سے ملے، انہیں میر اسلام کہے۔امام طبرانی نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ لی ایم نے انہیں فرمایا حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے زمین پر اتریں گے اور چالیس سال تک دنیا میں رہیں گے۔امام احمد نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ اسلام نے فرمایا حضرت عیسی علیہ السلام عادل امام اور منصف حکم بن کر اتریں گے ، وہ صلیب کو توڑ دیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، امن لوٹ آئے گا، تلو اورں کو دار نتیاں بنا لیا جائے گا، ہر زہر والی چیز کی زہر ختم ہو جائے گی ، آسمان اپنا رزق نازل فرمائے گا، زمین اپنی برکات باہر نکال دے گی یہاں تک کہ بچہ سانپ کے ساتھ کھیلے گا تو وہ اس بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا، بھیڑ یار یوڑ کو چرائے گا اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا، شیر گائیں چرائیں گے اور انہیں کچھ نقصان نہ دیں گے (3)۔امام احمد اور طبرانی نے حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ سلیم نے فرمایا دجال نکلنے والا ہے اس کی بائیں آنکھ کافی ہوگی اس پر ایک بھاری پردہ ہوگا، وہ اندھوں اور کوڑھ کے مریضوں کو شفا یاب کرے گا اور مردوں کو زندہ کرے گا اور کہے گا میں تمہارا رب ہوں۔جس نے کہا تو میرا رب ہے وہ آزمائش میں پڑ گیا، جس نے کہا میرا رب اللہ ہے جو زندہ ہے اس پر موت نہیں آتی، وہ اس کے فتنہ سے محفوظ ہو گیا، ایسے آدمی پر کوئی فتنہ اور عذاب نہ ہوگا ، وہ زمین 1 تفسیر طبری، زیر آیت ہذا، جلد 6 ، صفحہ 29 ، دار احیاء التراث العربی بیروت 2 مسند امام احمد ، جلد 2، صفحہ 298 ، دار صادر بیروت 3 ایضا ، جلد 2، صفحہ 482