قندیل ہدایت

by Other Authors

Page 925 of 1460

قندیل ہدایت — Page 925

925 of 1460 www۔sirat-e-mustaqeem۔com 669 النساء تفسیر در منثور جلد دوم چیزوں کو دور کرتا ہے، وہ باغ ایک سال ایک جماعت کو کھانا کھلاتا ہے، دوسرے سال دوسری جماعت کو کھانا کھلاتا ہے، تیسرے سال تیسری جماعت کو کھانا کھلاتا ہے۔ممکن ہے آخر میں کھانے والے کا کھانا خوب موٹا تازہ اور اس کا کچھا بہت لمبا ہو قسم ہے اس کی جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث کیا حضرت عیسی علیہ السلام میری امت میں اپنے حواریوں کا نائب پائیں گے (1)۔امام ابن ابی شیبہ حکیم ترمندی اور امام حاکم نے حضرت عبد الرحمن بن جبیر بن نصیر حضرمی رحمہما اللہ سے وہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں جبکہ حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے جب غزوہ موتہ میں شہید ہونے والے صحابہ پر رسول اللہ اللہ الیتیم کے صحابہ کا غم بڑھ گیا تو رسول اللہ سلم نے فرمایا دجال ضرور اس امت کی ایک جماعت کو پائے گا جو تمہاری مثل ہوں گے یا تم سے بہتر ہوں گے۔یہ بات تین دفعہ دہرائی۔اللہ تعالی اس امت کو ذلیل و رسوا نہیں کرے گا جس کا میں اول ہوں اور عیسی بن مریم آخر ہیں۔ذہبی نے کہا یہ مرسل ہے اور منکر ہے (2)۔امام حاکم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ مالی ایم نے فرمایا میری امت کے کچھ لوگ حضرت عیسی بن مریم کو ملیں گے اور دجال سے جنگ کے وقت حاضر ہوں گے (3)۔امام حاکم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے کہ رسول اللہ سٹی ایم نے فرمایا حضرت ابن مریم ایک عادل منصف امیر کی حیثیت سے اتریں گے۔وہ نج میں حج یا عمرہ کے ارادہ سے داخل ہوں گے۔وہ میری قبر کے پاس آئیں گے، مجھے سلام کریں گے، میں انہیں سلام کا جواب دوں گا۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں اسے بھیجو اگر تم دیکھو تو کہو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ تمہیں سلام کہ رہے ہیں (4)۔امام حاکم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ سلیم نے فرمایا تم میں سے جو حضرت عیسی علیہ السلام کو ملے تو میری طرف سے اسے سلام کہے (5)۔امام احمد نے زہد میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زمین پر چالیس سال تک رہیں گے، اگر وہ بطحاء کو کہیں گے کہ تو شہر بہا تو وہ شہد بہائے گی۔امام ابن ابی شیبہ امام احمد او امام ترمذی نے مجمع بن جاریہ سے روایت نقل کی ہے جبکہ امام ترندی نے اسے صحیح قرار دیا ہے کہ میں نے رسول الله علی ایم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت ابن مریم دجال کولد دروازے کے پاس قتل کریں گے (6)۔امام احمد نے حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے وہ رسول اللہ میں عالیہ سے روایت کرتے ہیں کہ میری امت میں دو جماعتیں ایسی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ جہنم سے محفوظ رکھے گا، ایک وہ جماعت جو ہندوستان میں جہاد کرے گی ، دوسری وہ جماعت جو حضرت عیسی بن مریم کے ساتھ مل کر جہاد کرے گی۔1 نوادر الاصول، صفحه 156 ، دار صادر بیروت 2 متدرک حاکم ، باب المغازی والسرایا ، جلد 3، صفحہ 43(4351) ، دار الکتب العلمیہ بیروت 3 ايضا، کتاب الفتن ، جلد 4 ، صفحہ 587 (8634) -4 ایضا ، جلد 2، صفحہ 651(4162) 5۔ایضاً، جلد 4، صفحہ 587(8635) 6۔مسند امام احمد، جلد 3، صفحہ 420، دار صادر بیروت