قندیل ہدایت — Page 923
النساء 923 of 1460 www۔sirat-e-mustaqeem۔com 660 تفسیر در منثور جلد دوم امام ابن ابی شیبہ، عبد بن حمید ، امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول الله ال عالم نے فرمایا قسم ہے مجھے اس ذات پاک کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تمہارے درمیان حضرت عیسی علیہ السلام عادل حکم کی حیثیت سے اتریں گے ، وہ صلیب کو توڑ دیں گے، خنزیر کوقتل کر دیں گے ، جزیہ ختم کر دیں گے، مال عام کر دیں گے یہاں تک کہ کوئی آدمی اسے قبول کرنے والا نہ ہو گا یہاں تک کہ ایک سجدہ دنیا و مافیہا سے بہتر ہوگا۔پھر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر چاہو تو یہ آیت پڑھو (1)۔امام ابن مردویہ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ سلیم نے فرمایا عنقریب تمہارے درمیان حضرت عیسی بن مریم علیہ السلام حاکم عادل بن کر اتریں گے ، دجال کو قتل کریں گے، خنزیر کو قتل کریں گے ، صلیب توڑ دیں گے ، جزیہ ختم کر دیں گے، مال کو عام کر دیں گے اور سجدہ صرف اللہ رب العالمین کے لئے ہوگا۔اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھ لو وان من اهل الكتب الخ كه ال کتاب میں سے کوئی ایسا نہ ہو گا وہ حضرت عیسی بن مریم علیہ السلام کی موت سے پہلے آپ پر فوراً ایمان لائیں گے۔پھر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اس آیت کو تین مرتبہ دہراتے۔امام احمد اور ابن جریر نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ نہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ ملا نہ ہی ہم نے فرمایا حضرت عیسی علیہ السلام آسمان سے اتریں گے، خنزیر کو قتل کریں گے ، صلیب توڑیں گے آپ کے لئے نماز جمع کر دی جائے گی وہ اتنا مال دیں گے کہ کوئی سنے والا نہ ہو گا آپ خراج کو ختم کر دیں گے ، آپ روحاء کے مقام پر اتریں گے وہاں سے حج یا عمرہ یا دونوں کا احرام باندھیں گے پھر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ آیت تلاوت کی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا حضرت عیسی علیہ السلام کے وصال سے پہلے آپ پر ایمان لایا جائے گا (2)۔امام احمد اور امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ ملا لیا تو ہم نے فرمایا حضرت عیسی علیہ السلام روحاء کے درہ سے حج یا عمرہ یا دونوں کا اکھٹے احرام باندھیں گے (3)۔امام احمد، امام بخاری، امام مسلم اور بہیتی نے الاسماء والصفات میں روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ سلیم نے فرمایا اس وقت تمہاری کیا حالت ہوگی جب تم میں حضرت عیسی علیہ السلام نازل ہوں گے جبکہ امام تم میں سے ایک ہو گا (4)۔امام ابن ابی شیبہ، امام احمد ، ابوداؤد، ابن جریر اور ابن حبان نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ نبی کریم مال اللہ نے فرمایا انبیاء علاتی (باپ کی طرف سے ) بھائی ہیں، ان کی مائیں مختلف ہیں، ان کا دین ایک ہے، میں حضرت عیسی بن مریم علیہما السلام کا دوسرے لوگوں کی بنسبت زیادہ قریبی ہوں کیونکہ ان کے اور میرے درمیان کوئی اور نبی نہیں ، وہ میری امت پر میرے نائب ہیں، وہ آسمان سے اترنے والے ہیں، جب تم اسے دیکھو گے تو پہچان لو گے، وہ درمیانی قد کے ہیں سرخ و 1 صحیح مسلم مع شرح نووی، کتاب الایمان، جلد 2 صفحہ 64-63(242)، دار الکتب العلمیہ 2 مسند امام احمد ، جلد 2، صفحہ 290، دار صادر بیروت 4 صحیح مسلم شرح نووی، کتاب الایمان، جلد 2، صفحہ 166 (247) 3 ایضا، جلد 2، صفحہ 540