قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 76
بعد ย ایک بڑے آراستہ کمرہ میں جو مکان کے دوسرے کونے میں واقع تھا حضور کو بٹھایا اور حضور کی خدمت میں پھل پیش کیا اور اپنے خاندان کے افراد کا تعارف کرایا۔اس کے حضور مقدس کمرہ میں تشریف لے گئے اور قبلہ رُخ دوزانو بیٹھ کر تسبیح و تحمید کرنے لگے۔اس کمرہ میں اس وقت کیلئے فرش کا انتظام جماعت کی طرف سے کیا گیا تھا۔جگہ کی تنگی کی وجہ سے حضرت امیر المؤمنین المصلح الموعود کے علاوہ حسب ذیل پینتیس احباب اس کمرہ میں تشریف لے گئے جنہیں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے ایک ایک کر کے انتظام کے ساتھ اندر بھجوایا۔لمصل (1) حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب (2) حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب (3) حضرت صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب (4) حضرت صاحبزادہ مرزا خلیل احمد صاحب (5) صاحبزادہ مرزا حفیظ احمد صاحب (6) صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب (7) صاحبزادہ مرز وسیم احمد صاحب (8) صاحبزادہ مرزا حمید احمد صاحب (9) صاحبزادہ مرزا مبشر احمد صاحب (10) صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب (11) صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب (12) حضرت خان محمد عبد اللہ خان صاحب (13) صاحبزادہ مسعود احمد خان صاحب (14) صاحبزادہ عباس احمد خان صاحب (15) حضرت مولانا شیر علی صاحب ( 16 ) حضرت مولانا سید سرور شاہ صاحب (17) حضرت میر محمد الحق صاحب (18) حضرت حافظ محمد ابراہیم صاحب 76