قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 75 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 75

سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اعلان کے عین مطابق حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پیدائش مقررہ مدت میں ہی 12 جنوری 1889ء کو ہوئی۔اور آپ نے 20 فروری 1944ء کو کنک منڈی ہوشیار پور کے وسیع احاطہ میں اپنے مصلح موعود ہونے کا اعلان فرمایا اور چلہ کشی والے مقدس کمرہ میں اجتماعی دعا کیلئے تشریف لے گئے۔اس کی روئیداد تاریخ احمدیت جلد نہم صفحہ 590 سے تحریر ہے۔مقدس کمرہ میں اجتماعی دُعا حضرت سید نام مصلح الموعود اس پر اثر خطاب کے بعد چلہ کشی والے مقدس و مبارک کمرہ میں تشریف لے گئے جو ان دنوں ایک معزز ہندو سیٹھ ہرکشن داس کی ملکیت تھی۔جنہوں نے اسے شیخ مہر علی صاحب سے خرید کر اس پر ایک مکان تعمیر کر کے اس کے بالائی حصہ پر سبز رنگ کر دیا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چلہ کشی والا بالا خانہ اپنی اصلی شکل میں موجود نہیں تھا۔لیکن اسی موقعہ اور انہی بنیادوں پر ایک کمرہ تعمیر شدہ تھا۔جہاں سیٹھ صاحب نے بڑی خوشی سے دُعا کرنے کی اجازت دی۔بلکہ حضرت مولوی عبد المغنی خان صاحب ناظر دعوۃ و تبلیغ کے ذریعہ خواہش کی کہ اگر حضرت مرزا صاحب یہاں تشریف لائیں تو میری بڑی خوش قسمتی ہوگی۔چنانچہ جب حضور مکان پر تشریف لے گئے تو جناب سیٹھ صاحب رض اور ان کے خاندان کے دوسرے افراد نے نہایت عزت و احترام کے ساتھ استقبال کیا اور 75