قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 27
نے بار بار مبارک کہا۔اور نہ صرف یہ کہا کہ یہ مسجد برکت دہندہ اور نزولِ برکات کا مقام ہے بلکہ یہ بھی فرمایا کہ ہر کام جو اس مسجد میں کیا جائے گاوہ مبارک ہوگا۔جس کے معنی یہ ہیں کہ وہ نماز مبارک ہے جو اس مسجد میں ادا کی جائے۔وہ سجدہ مبارک ہے جو اس مسجد میں کیا جائے۔وہ قیام مبارک ہے جو اس مسجد میں کیا جائے۔وہ تشہد مبارک ہے جو اس مسجد میں کیا جائے۔وہ سلام مبارک ہے جو اس مسجد میں کیا جائے۔وہ تکبیر مبارک ہے جو اس مسجد میں کی جائے۔وہ دعائیں مبارک ہیں جو اس مسجد میں کی جاتی ہیں۔خدا تعالیٰ کی طرف سے اتنی برکتیں ، اتنی عظیم الشان برکتیں نازل ہوں، اور پھر انسان اُن برکات سے منہ پھیر کر چلا جائے۔۔۔تو اس سے زیادہ محروم اور بدقسمت انسان اور کون ہو سکتا ہے۔“ الفضل 16اپریل 1944 جلد 32 صفحہ 1) مندرجہ بالا الہامات اور ارشادات سے مسجد مبارک کی اہمیت و مقام واضح ہے۔احباب کرام کو اس میں بہت دعائیں کرنی چاہئیں۔فرض نمازوں کے اوقات کے علاوہ باقی اوقات میں مسجد مبارک میں نوافل ادا کئے جاسکتے ہیں۔جلسہ سالانہ کے ایام کے علاوہ باقی ایام میں یہ مسجد با جماعت نماز کی ادائیگی کے لئے اور نوافل کے لئے ہمیشہ کھلی رہتی ہے۔سرخی کے نشان والا کمرہ مسجد مبارک کے قدیمی حصہ کے مشرقی جانب سیڑھیوں کے ساتھ یہ کمرہ ہے۔10 جولائی 1885ء بمطابق 27 /رمضان 1302 ہجری کا ذکر ہے کہ اسی کمرہ 27