آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 60
کاٹ کے نکالے آپ سے نکلا جو اس شخص کے پاؤں پر جو لو ہے اور مٹی کے تھے لگا اور انہیں ٹکڑے ٹکڑے کیا تب لو ہا اور مٹی اور تانبا اور چاندی اور سوناٹکڑے ٹکڑے کئے گئے اور تابستانی کھلیان کی بھوسی کے مانند ہوئے اور ہوا انہیں اڑالے گئی یہاں تک کہ ان کا پتہ نہ ملا۔اور وہ پتھر جس نے اس مورت کو مارا ایک بڑا پہاڑ بن گیا اور تمام زمین کو بھر دیا۔ان الفاظ میں محمد رسول اللہ ایسا ہی ہم اور آپ کے اتباع کی خبر دی گئی ہے۔آپ کی جماعت کا ٹکراؤ پہلے قیصر روما سے اور پھر ایران کی حکومت سے ہوا اور جب قیصر روما سے آپ کی جماعت کا ٹکراؤ ہوا اس وقت وہ سکندر کی وراثت پر بھی قابض تھا اور روما کی وراثت کا بھی وارث تھا اور جب آپ کا ٹکراؤ ایرانی حکومت سے ہوا تو وہ بابل اور فارس اور مید یا دونوں حکومتوں کی قائمقام تھی۔جب آپ کے صحابہ سے ٹکرانے کی وجہ سے یہ دونوں حکومتیں تباہ ہوئیں تو دانیال کے قول کے مطابق لوہا اور مٹی اور تانبا اور چاندی اور سونا ٹکڑے ٹکڑے کئے گئے اور تابستانی کھلیان کی بھوسی کی مانند ہو گئے۔خواب کی ترتیب اور دانیال کی کی ہوئی تعبیر دونوں ہی اس مضمون کی تائید کرتی ہیں۔اس میں کیا شبہ ہے کہ بابل کی جگہ فارس اور میدیا نے لی اور فارس اور میدیا کا زور سکندر نے توڑا اور سکندر کی حکومت کو رومی حکومت کھا گئی۔جس نے اپنے مشرقی مرکز میں بیٹھ کر ایک زبر دست یوروپین ایشیائی شہنشاہیت قائم کی۔اس شہنشاہیت کو رسول کریم مالی ایام اور آپ کے صحابہ نے ہی تو ڑا۔رسول کریم صلی یہ تم خود ایک لشکر لے کر قیصر کی سرحدوں کی طرف تشریف لے گئے تھے۔لیکن یہ معلوم کر کے کہ قیصر کی فوجوں کی عرب پر حملہ آور ہونے کی خبر قبل از وقت تھی واپس تشریف لے آئے مگر اس کے بعد رومی حکومت کی سرحدوں سے برابر چھیڑ چھاڑ جاری رہی۔جس کے نتیجہ میں خود رسول کریم سایا ہی تم نے 60