آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 41 of 79

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 41

سلامتی کا شہزادہ کہا گیا؟ عجیب تو شاید ان کی پیدائش کے لحاظ سے ان کو کہا بھی جاسکے گو ایسا کہا نہیں گیا۔کیونکہ جو انکو نہیں مانتے تھے وہ تو ان کی پیدائش کو ناجائز قرار دیتے تھے۔کیا وہ انہیں عجیب نہیں قرار دے سکتے تھے اور جو مانتے تھے وہ ان کی پیدائش کے متعلق مختلف شبہات میں تھے۔کوئی انہیں داؤد کی اولا دقرار دیتا تھا اور کوئی روح القدس کی۔دوسرا نام مشیر بتایا گیا ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام کو مشیر ہونے کا کبھی موقعہ نہیں ملا۔ساری انجیل میں دیکھ لوکسی ایک جگہ بھی انہوں نے اپنی قوم سے مشورہ نہیں لیا۔اور نہ انہوں نے اپنی قوم کو کوئی مشورہ دیا۔پھر وہ مشیر کس طرح کہلائے۔تیسرا نام خدائے قادر بتلایا گیا ہے۔مسیح تو ساری عمر ابن اللہ کہلاتے رہے۔وہ خدائے قادر کس طرح کہلا سکتے تھے اور پھر مسیح تو انا جیل کے بیان کے مطابق پھانسی دے کر مار دیا گیا تھا ایسا انسان قادر کس طرح کہلا سکتا ہے۔اناجیل میں صاف آتا ہے کہ جب حضرت مسیح صلیب پر لٹکائے گئے تو یہودیوں نے ان کو طعنہ دیا کہ اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو صلیب پر سے اتر آ۔چنانچہ لکھا ہے۔یو نہیں سردار کاہنوں نے بھی فقیہوں اور بزرگوں کے ساتھ ٹھٹھا مار کے کہا۔اس نے اوروں کو بچا یا مگر آپ کو نہیں بچا سکتا۔اگر اسرائیل کا بادشاہ ہے تو اب صلیب پر سے اتر آوے تو ہم اس پر ایمان لاویں گے۔“ متی باب ۲۷ آیت ۴۲،۴۰) حتی کہ وہ چور بھی جو حضرت مسیح کے ساتھ صلیب دئے گئے تھے ان کے متعلق لکھا ہے کہ وہ بھی اسے طعنے مارتے تھے۔(متی باب ۲۷ آیت ۴۴) پس حضرت مسیح پر یہ حوالہ چسپاں نہیں ہوسکتا۔کیونکہ اس کی قدرت نہ کبھی ظاہر ہوئی نہ لوگوں نے اس کی قدرت کا کبھی اقرار کیا۔اس کے دشمن بھی اس کی قدرتوں کا انکار کیا کرتے تھے اور اس کے دوست بھی اس کی قدرتوں کے منکر تھے اگر ایسا نہ ہوتا تو مسیح کے حواری اس کو 41