آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 42
چھوڑ کر بھاگ کیوں جاتے۔جیسا کہ لکھا ہے " تب سب شاگردا سے چھوڑ کر بھاگ گئے۔“ (متی باب ۲۶ آیت ۵۶) کیا کبھی کوئی شخص قادر کو بھی چھوڑ اکرتا ہے؟ چوتھا نام ابدیت کا باپ ہے۔یہ نام بھی حضرت مسیح پر چسپاں نہیں ہوسکتا۔کیونکہ جیسا کہ اوپر ثابت کیا جاچکا ہے وہ خود اپنے بعد ایک مامور کے آنے کی خبر دیتے ہیں۔پانچواں نام سلامتی کا شہزادہ ہے۔یہ نام بھی حضرت مسیح پر چسپاں نہیں ہو سکتا کیونکہ انہیں کبھی بادشاہت نصیب ہی نہیں ہوئی کہ ان کے ذریعہ سے دنیا کو سلامتی ملی ہو وہ تو خود یہود سے دکھ پاتے رہے، آخر پکڑے گئے اور صلیب پر لٹکائے گئے۔پس انہیں سلامتی کا شہزادہ کسی صورت میں بھی نہیں کہا جاسکتا۔پھر لکھا ہے۔اس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ انتہا نہ ہوگی۔“ یہ بات بھی حضرت مسیح میں نہیں پائی جاتی نہ ان کو سلطنت ملی نہ اس کا اقبال اور سلامتی انہوں نے دیکھی۔اسی طرح لکھا ہے۔وہ داؤد کے تخت پر اور اس کی مملکت میں آج سے لے کر ابد تک ہندو بست کرے گا اور عدالت اور صداقت سے اسے قیام بخشے گا۔“ یہ بات بھی حضرت مسیح کو نصیب نہیں ہوئی۔یہ سب کی سب علامتیں رسول کریم صلی ہی ہم میں ہی پائی جاتی ہیں۔آپ کے کندھے پر سلطنت رکھی گئی اور گو آپ نہیں چاہتے تھے کہ آپ بادشاہ ہوں لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ نے ایسے حالات پیدا کر دئے کہ آپ بادشاہ بننے پر مجبور ہو گئے۔کیا یہ عجیب بات نہیں کہ حضرت مسیح تو باوجود اس کے کہ ان کے پاس نہ کوئی حکومت تھی نہ طاقت پھر بھی بادشاہ کہلانے کے شوقین تھے جیسا کہ متی باب ۲۱ میں لکھا ہے:۔مسیح گدھے پر سوار ہو کر یروشلم میں داخل ہوا تا کہ جو نبی نے کہا تھا پورا ہو کہ صیہون کی بیٹی سے کہو کہ دیکھ تیرا بادشاہ فروتنی سے گدھی پر بلکہ گدھی کے بچہ پرسوار ہو کر تجھ پاس آتا ہے۔“ 42 (آیت ۵،۴)