مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 918 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 918

918 جائے تو اجتماع نقیضین لازم آتا ہے جو محال ہے اور جوستلزم محال ہو۔وہ بھی محال اور باطل ہوتا ہے۔پس غیر تشریعی نبوت سے مراد مجددیت اور محمد جمیت لینا علمی اور عقلی طور پر محال اور باطل ہے۔فَتَدَبَّرُوا أَيُّهَا الْعَاقِلُونَ۔پس ماننا پڑے گا کہ غیر تشریعی نبوت سے مراد ہرگز ہرگز مجددیت اور محدثیت نہیں ہے بلکہ اس سے وہ نبوت مراد ہے جو بغیر کتاب کے ہو اور یہ ظاہر ہے کہ ایک نبی ایک ہی وقت میں شریعت لانے والا اور نہ لانے والا نہیں ہوسکتا۔پس ثابت ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مقام حضور کی اپنی تحریرات کے رو سے مجددیت اور محدثیت کے اوپر والا مقام ہے جو مقامِ نبوت ہے۔وَهُوَ الْمُرَادُ۔یہ ایک علمی سوال ہے جو سالہا سال سے غیر مبالغ مبلغین اور مناظرین کے سامنے پیش ہوتا رہا ہے۔مگر وہ اس کا کوئی حل نہیں کر سکے۔دوسرا سوال: - حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔خدا نے اس اُمت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے۔“ ریویو جلد ا صفحه ۴۷۸ نمبر ۶ و حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۲) اس حوالہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مسیح ناصرٹی پر اپنی کی فضلیت کا دعوی کیا ہے اس کے متعلق ہمارا اہل پیغام سے یہ سوال ہے کہ:۔ا۔کیا ایک غیر نبی کو نبی پر کلی فضلیت ہو سکتی ہے؟ جواب معہ حوالہ اور عبارت ہونا چاہیے۔ب۔اس ضمن میں خاص طور پر قابل غور امر یہ ہے کہ ایک نبی کی سب سے بڑی شان شانِ نبوت“ ہی ہوتی ہے۔باقی تمام شانیں اس کے بعد اور اس کے ماتحت ہوتی ہیں۔پس یہ تو ممکن ہے کہ کسی غیر نبی کو نبی پر جزوی فضیلت حاصل ہو مگر یہ ممکن نہیں کہ ایک غیر نبی ( جس کو شانِ نبوت ملی ہی نہیں ) وہ ایک نبی پر شانِ نبوت میں بھی صرف بڑھ کر ہی نہ ہو بلکہ ” بہت بڑھ کر ہو؟ تو دوسرا سوال اس حوالہ کے متعلق یہ ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نبی نہیں تھے تو آپ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام سے شان نبوت میں کیونکر بڑھ کر ہیں؟ ہاں ایک بات جواب دیتے وقت مد نظر رکھنی چاہیے اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۴۹۔۱۵۰ میں یہ تسلیم فرمالیا ہے کہ محولہ بالا عبارت میں حضرت مسیح ناصری پر جزوی فضیلت سے بڑھ کر آپ کو دعوی ہے اس لئے اس عبارت کا کوئی ایسا مفہوم بیان کرنے کی کوشش کرنا جس سے صرف جزوی فضیلت کا دعوی نکلتا ہو۔