مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 862 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 862

862 مزار پر کئی کئی ماہ تک مجاورت بھی کی۔چنانچہ خود تحریر فرماتے ہیں:۔میں کہ علی بن عثمان جلابی رحمتہ اللہ علیہ کا بیٹا ہوں۔ایک وقت مجھے مشکل پیش آئی اور میں نے بہت کوشش کی اس امید پر کہ مشکل حل ہو جائے گی ، مگر حل نہ ہوئی۔اس سے پہلے مجھے اس قسم کی مشکل پیش آئی تھی اور میں شیخ ابو یزید کی قبر پر مجاور ہوا تھا۔آنکہ مشکل حل ہوئی۔اس مرتبہ بھی میں نے وہاں کا ارادہ کیا اور تین مہینے اس کی قبر پر مجاور ہوا تھا اور ہر روز تین مرتبہ فسل اور تمیں مرتبہ وضو کرتا تھا۔“ (تلخیص از کشف الحجاب چوتھا باب "علامت میں ذکر شیخ ابوحمدان کی ملامت کی حقیقت ) اب حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ کا واقعہ بھی حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کی زبانی سنیے :۔ابو یزید رحمۃ اللہ علیہ حجاز سے آرہے تھے اور شہر رے میں یہ چرچا ہوا کہ بایزید آئے ہیں۔شہر کے لوگ استقبال کو گئے تا کہ ادب اور تعظیم سے ان کو لائیں۔ابو یزید ان کی خاطر داری میں مشغول ہوۓ اور راہ حق سے رہ کر پریشان ہوئے اور جب بازار سے آئے تو آستین سے ایک روٹی نکال کر کھانے لگے۔اور یہ ماجرا رمضانِ مبارک میں ہوا۔سب لوگ اس سے برگشتہ اور بے اعتقاد ہوئے اور ان کو اکیلا چھوڑ دیا۔پھر ابو یزید نے اس مرید سے جوان کے ساتھ تھا کہا کہ تو نے دیکھا ہے کہ میں نے شریعت مبارک کے ایک مسئلہ پر عمل کیا سب خلقت نے مجھے رڈ کیا۔“ تلخیص از کشف المحجوب "علامت کا بیان چو تھا اب مترجم اردو۔یہی واقعہ تذکرۃ الاولیاء ارد صفحه ۱۰۷ باب چودھواں اور ظہیر الاصفیاء ترجمہ اردو تذکرۃ الاولیاء شائع کردہ حاجی چراغدین سراجدین جلالی پرنٹنگ پریس با رسوم صفحہ ۱۳۵۔۱۹۱۷ء پر بھی درج ہے۔) ح ظہیر الاصفیاء اردو تر جمہ تذکرۃ الاولیاء میں حضرت معروف کرخی رحمۃ اللہ علیہ کا بھی ایک واقعہ درج ہے کہ آپ نے رمضان کے مہینہ میں مین بازار میں پانی پیا۔(باب ۲۹ صفحہ ۱۷۵) ۲۵ بہشتی مقبره ا۔قرآن مجید میں ہے:۔إِنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِاَنَّ لَهُمُ الجَنَّةَ (سورة توبة (1) یعنی اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے ساتھ یہ سودا کیا ہے کہ ان کی جانیں اور ان کے مال لے لئے ہیں اور ان کے بدلے ان کو جنت دی ہے۔۲۔اسی طرح سورۃ صف آیت ۱۱ ۱۳ رکوع ۲ میں ”احمد رسول“ سے متبعین کو بالخصوص مخاطب