مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 863 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 863

کر کے فرمایا:۔863 "يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ تُؤْمِنُونَ باللهِ وَرَسُولِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهرُ (سورة الصف: ۱۱تا۱۳) اس آیت میں ان مومنوں کے لیے جو ایمان اور عملی صورت میں مالی و جانی قربانیاں کرنے والے ہوں جنت کا وعدہ دیا گیا ہے۔٣- كُتِبَ عَلَيْكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ إِنْ تَرَكَ خَيْرًا * الوَصِيَّةُ للوالدين وَالْأَقْرَبِينَ بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِينَ (البقرة : ۱۸۱) یعنی تم میں سے جب کسی کو موت آوے اس حالت میں کہ وہ مال بطور تر کہ چھوڑ نے والا ہو تو اس پر لازم ہے کہ وہ معروف کے مطابق والدین اور اقر بین کو وصیت کر جائے۔۴۔شریعت اسلامیہ میں بموجب ارشاد نبوی صلحم مندرجہ بخاری شریف کتاب الوصايا بَابُ الْوَصِيَّةِ بِالثلث اپنی متروکہ جائیداد کے ۱۱۳ حصہ کے بارے میں ہر شخص کو وصیت کرنے کا حق ہے۔۵۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔کوئی یہ خیال نہ کرے کہ صرف اس قبرستان میں داخل ہونے سے کوئی بہشتی کیونکر ہوسکتا ہے کیونکہ یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ زمین کسی کو بہشتی کردے گی بلکہ خدا کے کلام کا یہ مطلب ہے کہ صرف بہشتی ہی اس میں دفن کیا جائے گا۔“ (رساله الوصیت۔روحانی خزائن جلد۲۰صفحه۳۲۱ حاشیه ) لیکن بایں ہمہ مندرجہ ذیل حوالجات ملاحظہ ہوں :۔66 الف۔"مَثَلُ أَهْلِ بَيْتِى مِثْلُ سَفِينَةِ نُوحٍ مَنْ رَكِبَهَا نَجَا وَ مَنْ تَخَلَّفَ عَنْهَا غَرَقَ۔مستدرک امام حاکم بحوالہ جامع الصغير للسيوطى جلد اباب الميم و تجرید الاحادیث از علامہ مناوی صفحه ۳۰۷) کہ میرے اہل بیت کی مثال نوح کی کشتی کی سی ہے جو کوئی اس کشتی پر سوار ہو گا نجات پائے گا اور جوان سے پیچھے ہٹے گا وہ غرق ہو جائے گا۔ب۔حضرت شیخ فرید الدین عطار رحمتہ اللہ علیہ تذکرۃ الاولیاء میں حضرت ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ کی نسبت تحریر فرماتے ہیں:۔لوگوں نے پوچھا آپ کی مسجد اور دوسری مسجدوں میں کیا فرق ہے؟ فرمایا۔بروئے