مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 818 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 818

818 ۷۔مولد میں اختلاف الف۔مہدی کا مولد بلا د مغرب ہے۔( حج اکرامہ از نواب صدیق حسن خان صاحب صفحه ۳۵۶ تا ۳۵۸۔اقتراب الساعۃ صفحه ۲ از نواب نورالحسن خان صاحب مطبع مفید عام الکائنہ فی آگرہ) ب تولد او در مکه معظمه باشد (رساله مهدی مصنفه علی متقی) ج۔مسند احمد بن حنبل "باب خروج مہدی میں ہے کہ۔” مہدی خراسان کی طرف سے آئے گا۔“ د مہدی حجاز سے آئے گا اور دمشق کی طرف جائے گا۔‘ ( حج الکرامۃ صفحہ ۳۵۸) غرضیکہ اس معاملہ میں بھی اختلاف ہے درست وہی روایت ہے جس میں مہدی کہ کدعہ نامی گاؤں سے ظاہر ہونے کا ذکر ہے جو لفظ قادیان کی بدلی ہوئی صورت ہے۔بوجہ عدم احتیاط رواۃ۔ضعیف ہے۔۔مہدی کا نام محمد ہونا مہدی کا نام محمد ان کے والد کا نام عبداللہ اور ان کی والدہ کا نام آمنہ ہوگا؟ جواب:۔ا۔یہ روایت ضعیف ہے کیونکہ اس کا ایک راوی عاصم بن ابی الحجو د ہے جو ضعیف ہے۔عاصم بن ابی النجود کے متعلق مفصل بحث مسئلہ حیات مسیح کے ضمن میں حضرت ابن عباس کی تفسیر متعلقہ آیت إِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ میں گزر چکی ہے وہاں سے دیکھی جائے۔(پاکٹ بک ہذا صفحہ ۲۷۶) ۲۔ابن خلدون نے اس روایت پر نہایت مبسوط بحث کر کے ثابت کیا ہے کہ یہ روایت ( مقدمه ابن خلدون مطبوعه مصر ۲۶- د مترجم اردو مطبع نفیس اکیڈمی حصہ دوم صفحه ۱۵۸ تا ۱۶۰)۔یہ روایت خلیفہ مہدی عباسی کو خوش کرنے کے لئے وضع کی گئی تھی کیونکہ اس کا نام محمد اور اس کے باپ کا نام عبداللہ تھا اور مہدی لقب تھا۔چنانچہ امام سیوطی نے اس روایت کا اطلاق اسی مہدی عباسی پر کیا ہے ملاحظہ ہو : ” تاریخ الخلفاء باب ذکر مہدی (اردوترجمه موسومه به محبوب العلماء مطبوعہ پبلک پرنٹنگ پریس لا ہور ۳۴۱) ۴۔بر بنائے تسلیم یہ استعارہ کے رنگ میں تھا۔جس کا مطلب یہ تھا کہ امام مہدی کا وجود اپنے آقا اور مطاع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے الگ نہ ہوگا جیسا کہ حضرت غوث الاعظم سید عبدالقادر جیلانی " فرماتے ہیں: اِنَّ بَاطِنَهُ بَاطِنُ مُحَمَّدٍ۔(شرح فصوص الحکم صفحه ۵۱ ۵۳ مطبعہ الزاہر یہ مصریہ ) کہ مہدی کا باطن محمد صلعم کا باطن ہوگا۔