مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 817
817 جلد ۲ صفحه ۱۹۳ حاشیه مطبع احمدی پٹنہ ) کہ مہدی امام حسین کی اولاد سے ہوگا۔و۔قَالَ يَا عَمَ أَمَا شَعُرُتَ إِنَّ الْمَهْدِى مِنْ وُلْدِكَ۔(حج الكرامه از نواب صدیق حسن خان صاحب صفحه ۳۵۲ و کنز العمال جلد ۶ صفحه ۱۷۹) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اے عباس! کیا آپ کو معلوم نہیں کہ مہدی آپ کی اولاد سے ہوگا۔گویا مہدی حضرت عباس کی نسل سے ہوگا۔ذ۔حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ وہ شخص جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا میری نسل سے ہوگا۔( تاریخ الخلفاء از علامہ جلال الدین سیوطی نور محمد اصبح المطابع - کارخانه تجارت کتب کراچی صفحه ۲۲۹ بزبان عربی) غرضیکہ امام مہدی کے متعلق اس بارے میں بہت اختلاف ہے اور صحیح بات وہی ہے جو اس روایت میں ہے کہ ابشِرُكُمْ بِالْمَهْدِي يُبْعَثُ فِي أُمَّتِي عَلَى اخْتِلَافٍ مِنَ النَّاسِ وَ زَلَازِلٍ۔(النجم الثاقب جلد۲ صفحه ۱۲ مطبع احمدی پٹنہ ) کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تم کو مہدی کی خوشخبری دیتا ہوں جو میری اُمت سے ہوگا اور وہ ایسے زمانہ میں مبعوث ہو گا جب کہ لوگوں میں بہت اختلاف عقائد ہو گا اور زلزلے آئیں گے۔۶۔مہدی کا مکہ میں پیدا ہونا امام مہدی نے تو مکہ میں پیدا ہو کر مدینہ سے ظاہر ہونا تھا۔جواب: الف۔اس معاملہ میں بھی روایات میں شدید اختلاف ہے ملاحظہ ہو :۔ان يُخْرُجَ مِنْ تَهَامَةٍ (جواہر الاسرار صفحه (۵۶) کہ مہدی تہامہ سے ظاہر ہوگا۔ب يَخْرُجُ الْمَهْدِيُّ مِنَ الْقَرْيَةِ يُقَالُ لَهَا كَدْعَةٌ۔(جواہر الاسرار صفحه ۵۶) که امام مہدی ایک گاؤں سے ظاہر ہوگا جس کا نام کدعہ ہوگا۔اور اس کے پاس ایک مطبوعہ کتاب ہوگی جس میں اس کے۳۱۳ اصحاب کے نام ہوں گے۔(یہ کتاب جس میں حضرت اقدس کے ۳۱۳ اصحاب کے نام ہیں۔انجام آتھم۔روحانی خزائن جلدا اصفحہ ۳۲۴ تا ۳۲۸ ہے۔(خادم) مهدی کدعہ نامی گاؤں میں پیدا ہوگا۔( حج الکرامہ صفحہ ۳۵۸ از نواب صدیق حسن خان صاحب) ج - يَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ اَهْلِ الْمَدِينَةِ هَارِبًا إِلَى مَكَّةَ۔“ (ابو داؤد کتاب المهدى ) د یعنی وہ مدینہ سے ظاہر ہو کر مکہ کی طرف جائے گا۔“