مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 819
819 لکھا ہے:۔۵۔مہدی کے نام کے متعلق بھی روایات میں اختلاف ہے:۔الف۔مہدی کا نام محمد ہوگا۔(اقتراب الساعه صفحه ۶ از نواب نور الحسن خان صاحب ) ب۔مہدی کا نام احمد ہوگا۔( اقتراب الساعہ صفحہ ۶۱ از نواب نور الحسن خان صاحب) چنانچه اکثر روایتوں میں اس کا نام محمد آیا ہے۔بعض میں احمد بتایا ہے۔“ ج مہدی کا نام عیسی ہوگا۔(جواہر الاسرار صفحہ ۶۸) یہ اختلاف بتا تا ہے کہ مہدی کے یہ نام بطور صفات کے ہیں نہ کہ ظاہری نام۔۹۔صاحب شریعت ہونا نبی کے لئے تو صاحب شریعت ہونا ضروری ہے۔مگر مرزا صاحب صاحب شریعت نہ تھے۔جواب۔صاحب شریعت ہونا ضروری نہیں۔ا۔قرآن مجید میں ہے:۔66 إِنَّا أَنْزَلْنَا التَّوْريةً فِيهَا هُدًى وَنُوْرٌ يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ أَسْلَمُوا “ (المائدة: ۴۵ ) کہ ہم نے تورات نازل کی اس میں ہدایت اور نور تھا اور انبیاء (بنی اسرائیل ) جو تورات کو مانتے تھے وہ سب فیصلہ تو رات سے ہی کیا کرتے تھے۔اس آیت کی تفسیر میں حضرت امام رازی تحریر فرماتے ہیں:۔يُرِيدُ النَّبِيِّينَ الَّذِيْنَ كَانُوا بَعْدَ مُوسَى وَذَلِكَ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى بَعَثَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ الْوُفًا مِنَ الْأَنْبِيَاءِ لَيْسَ مَعَهُمْ كِتَابٌ إِنَّمَا بَعَثَهُمْ بِإِقَامَةِ التَّوْرَاةِ۔“ (تفسیر کبیر زیر آیت إِنَّا أَنْزَلْنَا التَّوْرَةً فِيهَا هُدًى وَنُوْرُ۔المائدۃ: ۴۵ ) یعنی اس آیت میں نبیوں سے مراد وہ نبی ہیں جو موسیٰ کے بعد مبعوث ہوئے۔اس لئے کے اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل میں ہزاروں نبی ایسے مبعوث فرمائے جن کے پاس کوئی کتاب نہ تھی بلکہ وہ محض تو رات ہی کو قائم کرنے کی غرض سے مبعوث کئے گئے تھے۔۲۔دوسرے مقامات پر امام رازی نے بالوضاحت تحریر فرمایا ہے:۔فَجَمِيعُ الْأَنْبِيَاءِ مَا أُوتُو الْكِتَابَ وَإِنَّمَا أُوتِيَ بَعْضُهُمْ۔(تفسیر کبیر زیر آیت وَإِذْ أَخَذ الله ميثاق الشهرين - آل عمران (۸۲) که تمام انبیاء کو کتاب نہیں ملی تھی بلکہ ان میں سے صرف