مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 801 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 801

801 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی ران پر ہے۔“ ( نزول اصبح روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۲ حاشیه در حاشیہ) ج ما در مہربان کی طرح۔(براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحه ۵۰۳ حاشیه در حاشیه ) اب دیکھو ان عبارتوں میں کس قدر صراحت کے ساتھ اپنے آپ کو حضرت فاطمۃ الزہرا کا بیٹا قرار دیا گیا ہے۔جواب ۲۔لیکن ذرا حضرت سید عبدالقادر جیلانی کے اس کشف کی تعبیر کر دینا:۔قَالَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَانِى فِي حِجْرٍ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِيْنَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا وَ أَنَا أَرْضِعُ ثَدْيَهَا الْأَيْمَنَ ثُمَّ اَخْرَجْتُ ثَدْيَهَا الْأَيْسَرَ فَرَضَعْتُهُ فَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔(قلائد الجواہر فی مناقب الشيخ عبد القادر صاحب جیلانی ” مطبوعہ مصرصفحہ ۵۷سطر۸) فرمایا حضرت سید عبد القادر جیلانی نے خواب میں دیکھا کہ میں حضرت عائشہ کی گود میں ہوں اور ان کے دائیں پستان کو چوس رہا ہوں۔پھر میں نے بایاں پستان باہر نکالا اور اس کو چوسا۔پس اس وقت آنحضرت صلحم اندر تشریف لے آئے۔“ بتائیے! حضرت عائشہ کی تو ہین تو نہیں ہوئی۔یادر ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے کوئی اولاد نہیں ہوئی اور حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا کوئی جسمانی رشتہ، (مثلاً نسل حضرت عائشہ سے ہونا وغیرہ) حضرت عائشہ سے نہ تھا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی نسل سے ہونے کے باعث ان کے فرزند تھے۔خادم۔جواب نمبر ۳۔دیو بندیوں کے معلم ولی اللہ مولوی حسین علی دیو بندی آف واں بھچراں ضلع میانوالی اپنی کتاب بُلُغَةُ الْحَيْرَان صفحہ ۸ تمہ پر لکھتے ہیں : رَأَيْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَاتَفَنِي وَذَهَبَ بِي فِي مُعَانَقَتِهِ عَلَى الصِّرَاطِ أَى پُل صراط۔۔۔۔۔وَ رَأَيْتُ أَنَّهُ يَسْقُطُ فَأَمْسَكْتُهُ وَاَعْصَمْتُهُ عَنِ السُّقُوطِ ( بلغة الحير ان مطبوعہ حمایت اسلام پریس لاہور با راول آخری حصہ کتاب کا صفحہ ۸) یعنی میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلعم نے میرے ساتھ معانقہ فرمایا اور معانقہ ہی کی حالت میں پل صراط کی طرف چل پڑے۔میں نے دیکھا کہ حضور گرنے لگے ہیں۔پس میں نے آپ کو پکڑ لیا اور گرنے سے بچالیا۔“ لیکن یہ پڑھ کر بھی احراری حضرات جوش میں نہیں آتے۔جواب نمبر ۴۔امام عظم رحمتہ اللہ علیہ حضرت امام ابوحنیفہ کا ایک رؤیا درج ذیل ہے :۔