مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 593
593 يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ نکاح محمدی بیگم کے متعلق ہے۔تو اس کے جواب میں یا درکھنا چاہیے کہ:۔ا۔نکاح محمدی بیگم حضرت اقدس کی پیشگوئی کے مطابق سلطان محمد کی موت بصورت عدم تو بہ کے ساتھ مشروط تھا، لہذا آنحضرت کی پیشگوئی کو بھی شرائط بالا کے ساتھ مشروط تسلیم کرنا پڑے گا۔پس بوجه عدم تحقق شرائط آنحضرت کی یہ پیشگوئی محمدی بیگم کے نکاح کے ساتھ پوری ہونے کے بجائے دوسرے رنگ میں پوری ہوگئی۔یعنی وہ ” موعود اولا د حضرت اقدس کو اس دوسرے نکاح سے عطا کی گئی جو حضرت ام المؤمنین کے ساتھ ہوا۔۲۔چنانچہ یہ ہمارا اپنا خیال نہیں بلکہ خود حضرت مسیح موعود تحریر فرماتے ہیں:۔کئی برس پہلے خبر دی گئی تھی یعنی مجھے بشارت دی گئی تھی کہ تمہاری شادی خاندان سادات میں ہوگی اور اس میں سے اولاد ہوگی تا پیشگوئی حدیث يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ پوری ہو جائے۔یہ حدیث اشارت کر رہی ہے کہ مسیح موعود کو خاندان سیادت سے تعلق دامادی ہوگا کیونکہ مسیح موعود کا تعلق جس سے وعدہ يُولَدُلہ کے موافق صالح اور طیب اولاد پیدا ہو۔اعلیٰ اور طیب خاندان سے چاہئے۔اور وہ خاندان سادات ہے۔" ایک سوال اربعین نمبر ۲ ، روحانی خزائن جلد۷ اصفحه ۳۸۵ حاشیه ) ایک سوال یہ ہو سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مرزا احمد بیگ کی موت کی تین سال کی میعاد اور سلطان محمد کے لئے ۲ سال کی میعاد مقرر فرمائی تھی جس سے بادی النظر میں یہی معلوم ہوتا ہے کہ پہلے سلطان محمد کو مرنا چاہیے تھا۔ا۔سو یا د رکھنا چاہیے کہ حضرت مسیح موعود کا سلطان محمد کے لئے اڑھائی سال اور مرزا احمد بیگ کے لئے تین سال کی میعاد مقرر فرمانا ہر اہل بصیرت انسان کے لئے حضرت مسیح موعود کی صداقت اور راستبازی کی ایک دلیل ہے۔کیونکہ احمد بیگ عمر کے لحاظ سے بڑا تھا اور اس کا داماد جوان۔طبعی طور پر احمد بیگ کی موت کے متعلق یہ خیال کیا جا سکتا تھا کہ وہ سلطان محمد سے پہلے مرے گا۔اور اگر حضرت مسیح موعود اپنی طرف سے اندازہ لگا کر پیشگوئی کرتے تو احمد بیگ کی وفات کے لئے سلطان محمد سے کم میعاد مقرر فرماتے۔لیکن الہام میں ایسا نہیں۔بلکہ احمد بیگ کے لئے تین سال اور سلطان محمد کے لئے اڑھائی