مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 591
591 کہ حضرت کی وفات کے بعد بھی زندہ رہیں گی اور حضور کی زندگی میں فوت نہ ہوں گی ) محمدی بیگم کی یہ پیشگوئی چونکہ عدم تو بہ اور اس کے نتیجہ میں ہلاکت سلطان محمد سے مشرو ہاتھی ، اس لئے اس کے عدم تحقق کے باعث یہ الہام بجائے اس رنگ میں پورا ہونے کے دوسرے رنگ میں جیسا کہ اوپر ذکر ہوا پورا ہو گیا۔وعید کاٹلنا ہم اس مضمون کے شروع میں یہ ثابت کر چکے ہیں کہ محمدی بیگم والی پیشگوئی میں تو بہ کی شرط تھی ، اور سلطان محمد نے اس شرط سے فائدہ اٹھایا لیکن اگر پیشگوئی میں تو بہ کی شرط نہ بھی ہوتی تو بھی یہ وعیدی پیشگوئی تھی اور خدا تعالیٰ کی سنت قدیمہ کے مطابق سلطان محمد کا تو بہ واستغفار سے تین سال کے عرصہ میں بچ جانا کوئی غیر ممکن امر نہ تھا۔چنانچہ:۔ا۔خدا تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ (الانفال ۳۴۰) کہ خدا تعالیٰ استغفار کرنے والوں پر عذاب نازل نہیں کرتا۔۲۔حضرت یونس علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا تھا اِنَّ أَجَلَكُمْ أَرْبَعُونَ لَيْلَةً کہ تمہاری زندگی بس ۴۰ راتیں ہیں۔اس میں کوئی شرط تو بہ وغیرہ کی مذکور نہیں تھی۔مگر وہ لوگ بہت ڈرے۔تو بہ و استغفار کی فَتَضَرَّعُوا إِلَى اللهِ تَعَالَى فَرَحِمَهُمْ وَكَشَفَ عَنْهُمْ ( تفسیر کبیر از امام رازی زیر آیت وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ - الانفال: ۳۳ و فتح البیان زیر آیت وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ - الانفال: ۳۳ و تفسیر ابن جریر زیر آیت وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ۔الانفال :۳۳) کہ وہ لوگ خدا کے سامنے گڑ گڑائے۔پس خدا تعالیٰ نے ان پر رحم کیا اور ان پر سے عذاب کو ٹلا دیا۔۳۔روح المعانی میں خلف وعید کے متعلق لکھا ہے:۔اِنَّ اللَّهَ تَعَالَى عَزَّوَجَلَّ يَجُوزُ اَنْ يُخْلِفَ الْوَعِيدَ وَإِن امْتَنَعَ أَنْ يُخْلِفَ الْوَعْدَ وَبِهَذَا وَرَدَتِ السُّنَّةُ۔فَفِي حَدِيثِ اَنْسِ اَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ وَعَدَهُ اللهُ عَلَى عَمَلِهِ ثَوَابًا فَهُوَ مُنْجِزْ لَهُ وَمَنْ اَوْعَدَهُ عَلَى عَمَلِهِ عَقَابًا فَهُوَ بِالْخَيَارِ وَمِنْ اَدْعِيَةِ الْاَئِمَّةِ الصَّادِقِينَ يَا مَنْ إِذَا وَعَدَ وَفي وَإِذَ تَوَعَّدَ عَفى۔(روح المعانی از علامہ ابن حجر ابیشی زیر آیت وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ - الانفال:۳۳)