مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 590 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 590

590 بستر عیش " حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام ہرگز محمدی بیگم والی پیشگوئی کے متعلق نہیں ہے، بلکہ جیسا کہ اس کے سیاق و سباق سے ظاہر ہے:۔ا۔یہ الہام حضرت مسیح موعود ہی کے متعلق نہیں بلکہ آپ کی مقدس جماعت بھی اس الہام میں مخاطب ہے:۔۲۔یہ الہام اس دنیوی زندگی کے متعلق نہیں بلکہ آخرت کے متعلق ہے۔چنانچہ یہ الہام مکمل طور پر یوں ہے۔۵/ دسمبر ۱۹۰۵ ء۔بَلاء وَاَنْوَارٌ - بستر عیش - خوش باش که عاقبت نکو خواهد بود - فبشرای لِلْمُؤْمِنِينَ ( پس مومنوں کے لیے بشارت ہے ) ( البدر جلد ۳ صفحه ۶ کالم ۳ والبشر کی جلد ۲ صفحه ۸۸) فارسی الہام صاف طور پر بتا رہا ہے کہ یہ عاقبت کے متعلق ہے۔عربی الہام بتا رہا ہے کہ اس میں جماعت احمد یہ بھی مخاطب ہے۔۔لفظ ” عیش بھی ہمارا مؤید ہے۔جیسا کہ حدیث لَا عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الْآخِرَةِ كه حقیقی زندگی (عیش ) آخرت ہی کی ہے۔۴۔قرآن مجید میں اہل جنت کے متعلق ہے مُتَكِينَ عَلَى فُرُشٍ بَطَابِنُهَا مِنْ استبرق (الرحمن : ۵۵ ) کہ تکیہ لگائے ہوں گے بستروں پر جن کے استر گاڑھے ریشم کے ہوں گے۔۵- الْفَرَاشُ مَا يُفْرَشُ وَيُنَامُ عَلَيْهِ (المنجد زير لفظ فرش ) وہ جو بچھایا جائے اور اس پر سویا جاۓ گویا جنت کی عیش ( زندگی ) میں ہر مومن کا بستر ہوگا۔پس الہام ”بستر عیش میں اسی کی طرف اشارہ ہے۔بِكُرٌ وَثَيِّبٌ ( یعنی کنواری اور بیوہ) جواب:۔یہ الہام جیسا کہ خود حضرت مسیح موعود نے تحریر فرمایا ہے حضرت ام المومنین کے نکاح کے متعلق تھا ( دیکھو نزول مسیح، روحانی خزائن جلد ۱۸ حاشیہ صفحہ ۱۴۶) جس کا مطلب یہ تھا کہ آپ حضرت کے گھر میں کنواری ہوں گی جب آئیں گی۔مگر بیوہ رہ جائیں گی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا بتایا یہ گیا تھا