مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 552 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 552

552 أَفَرَءَ يُتُمُ اللهَ وَالْعُزُی (النجم:۲۰) کے آگے القاء شیطانی کے باعث یہ پڑھ دیا۔تلگ الْغَرَانِيقُ الْعُلى وَ إِنَّ شَفَاعَتَهُنَّ لَتُرْتَجی“ کہ یہ بہت عظیم الشان بت ہیں اور قیامت کو ان کی شفاعت کی توقع رکھنی چاہیے۔بتوں کی یہ تعریف سن کر مشرک بہت خوش ہوئے۔اس کے آگے لکھا ہے کہ جبرائیل آئے اور انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ یہ الہام الہی نہیں بلکہ شیطانی القاء ہے۔تمہارے اکثر مفسرین نے وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ وَلَا نَبِي إِلَّا إِذَا تَمَنِّى أَلْقَى الشَّيْطنُ فِي أَمْنِيَّتِ) (الحج: ۵۳) کا ترجمہ یہی کیا ہے کہ ہر نبی کو القاء شیطانی ہوتا رہا ہے اور سورۃ النجم کی تفسیر میں انہوں نے مندرجہ بالا فضول اور لچر قصہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کیا ہے (استغفر الله العياذ بالله) تفسیر حسینی جلد ۲ صفحه ۸۴ مترجم اردو زیر آیت وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ وَلَا نَبِي إِلَّا إِذَا تَمَثْى (الحج: ۵۳) لکھا ہے:۔جیسے ہمارے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تلاوت کرتے تھے تو اس شیطان نے جسے ابیض کہتے ہیں آپ کی آواز بنا کر یہ کلمات پڑھ دئیے۔شعر تِلْكَ الْغَرَانِيقُ الْعُلَى وَ إِنَّ شَفَاعَتَهُنَّ لَتُرْتَجي اس وقت جب حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورہ نجم پڑھتے تھے اور یہاں تک پہنچے کہ 66 وَمَوةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرى “ پس تم لوگ جو تمام نبیوں کے سردار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی القائے شیطانی سے پاک نہیں سمجھتے بحالیکہ آپ کی محبت کا دم بھرتے ہو تو حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کواگر ( نعوذ باللہ ) شیطانی الہام پانے والا کہہ دو تو کیا گلہ ہو سکتا ہے؟ مجھ کو کیا تم سے گلہ ہو کہ مرے دشمن ہو جب یونہی کرتے چلے آئے ہو تم پیروں سے ۴۴۔غیر زبانوں میں الہامات مَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ (ابراهيم: ۵) جواب۔(۱) اس آیت میں یہ کہاں لکھا ہے کہ نبی کو الہام“ اس کی قوم کی زبان میں