مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 458
458 ۱۶۔مواہب الرحمان صفحه ۱۲۷، ۱۲۸ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ۳۴۶ تا ۳۴۸ میں محمد حسین بھیں کے متعلق پیشگوئی تھی۔سو وہ مطابق وعید ہلاک ہوا۔- يَعْصِمُكَ اللهُ وَلَوْ لَمْ يَعْصِمُكَ النَّاسُ (براہین احمدیہ ) حالانکہ بعد میں مارٹن کلارک وغیرہ نے مقدمہ بنایا۔پھر بھی خدا نے بچایا۔۱۸ - إِنَّهُ اوَى الْقَرْيَةِ اس کے یہ معنے ہیں کہ خدا تعالیٰ کسی قد رعذاب کے بعد اس گاؤں کو اپنی پناہ میں لے لے گا۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۴۳) ۱۹۔دلیپ سنگھ والی پیشگوئی (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۴۸) ۲۰۔عبد الحق غزنوی نے حضرت مسیح کو کافر کا فتوی دیا تو حضرت مسیح موعود نے اس کے اصرار مباہلہ پر دعا کی۔کہ اگر میں کا ذب ہوں تو کا ذبوں کی طرح تباہ کیا جاؤں اور اگر میں صادق ہوں تو خدا میری مدد اور نصرت کرے۔(صفحہ ۲۴۰ حقیقۃ الوحی ) سو یہ پوری ہوئی۔٢١ - رب لا تذرني فردا و انتَ خَيْرُ الورثين كی دعا کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فدائی متجاوز از پانچ لاکھ ہیں اور یہ آپ کی صداقت کا بین ثبوت ہے۔۲۲۔مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے کو بخار ہوا۔اور ان کو ظن ہو گیا کہ یہ طاعون ہے چونکہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر میں رہتے تھے۔اس لئے آپ نے فرمایا کہ اگر آپ کو طاعون ہوگئی تو پھر میں جھوٹا ہوں اور میرا دعویٰ الہام غلط ہے۔پھر آپ نے ان کی نبض پر ہاتھ رکھا تو بخار اتر گیا۔۲۳ـشَـتَـانِ تُذْبَـحَـانِ وَكُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ۔صاحبزادہ سید عبداللطيف مرحوم اور شیخ عبد الرحمن مرحوم شہدائے کابل مراد ہیں۔۲۴۔حضرت اقدس علیہ السلام نے اپنے مضمون متعلقہ جلسہ دھرم مہوتسو کے بارے میں فرمایا تھا کہ خدا تعالیٰ نے الہام کیا ہے کہ مضمون بالا رہا۔سول اینڈ ملٹری گزٹ اور بھی بہت سے اردو اخبارات نے اس کا اقرار کیا۔۲۵۔فروری ۱۹۰۴ء کو بنگال کی تقسیم کے متعلق پیشگوئی فرمائی پہلے بنگالہ کی نسبت جو کچھ حکم جاری کیا گیا تھا اب ان کی دلجوئی ہوگی۔پھر 1911ء میں ملک معظم جارج پنجم اس کے پورا ہونے کا باعث بنے۔