مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 351
351 نَبِيٌّ هَذَا مِثْلُ قَوْلِهِ إِذَا هَلَكَ كِسْرِی فَلا كِسْرَىٰ بَعْدَهُ وَإِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ۔(فتوحات مکیه از محی الدین ابن عربی جلد ۲ صفحه ۵۸ باب ۷۳ سوال ۱۵ مطبوعہ دار صادر بیروت ) کہ نبوت کلی طور پر اٹھ نہیں گئی۔اسی وجہ سے ہم نے کہا تھا کہ صرف تشریعی نبوت بند ہوئی ہے یہی معنی ہے لا نبی بعدی کے۔پس ہم نے جان لیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا لا نبی بعدی فرمانا انہی معنوں سے ہے کہ خاص طور پر میرے بعد کوئی شریعت لانے والا نہ ہوگا کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اور کوئی نبی نہیں یہ بعینہ اسی طرح ہے جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب یہ قیصر ہلاک ہو گا تو اس کے بعد قیصر نہ ہوگا اور جب یہ کسری ہلاک ہو گا تو اس کے بعد کوئی کسری نہ ہوگا۔(ج) فَإِنَّ الرَّسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ بِالتَّشْرِيعِ قَدْ انْقَطَعَتْ فَلَا رَسُوْلَ بَعْدَهُ صلعم وَلَا نَبِيَّ أَيْ لَا مُشْرِعَ وَلَا شَرِيعَةَ وَ قَدْ عَلِمْنَا إِنَّ عِيسَى يَنْزِلُ وَلَا بُدَّ مَعَ كَوْنِهِ رَسُولًا وَلَكِنْ لَّا يَقُولُ بِشَرُعٍ بَلْ يَحْكُمُ فِيْنَا بِشَرُعِنَا فَعَلِمُنَا أَنَّهُ اَرَادَ انْقِطَاعَ الرِّسَالَةِ وَالنُّبُوَّةِ بِقَوْلِهِ لَا رَسُولَ بَعْدِي وَلَا نَبِيَّ أَيْ لَا مُشَرِّعَ وَلَا شَرِيعَةَ۔“ فتوحات مکیه از محی الدین ابن عربی جلد ۲ صفحہ ۹۰ سوال نمبر ۸۸ مطبوعہ دار صادر بیروت ) 66 ۲۔حضرت امام شعرانی فرماتے ہیں:۔(وَقَوْلُهُ صلعم لَا نَبِيَّ بَعْدِى وَلَا رَسُولَ الْمُرَادُ بِهِ لَا مُشَرِّعَ بَعْدِى۔“ الیواقیت والجواہر جز اول صفحه ۳۷۴ مطبوعہ دار احیاء التراث العربی بیروت لبنان) کہ آنحضرت صلعم کا یہ قول کہ میرے بعد نبی نہیں اور نہ رسول اس سے مراد یہ ہے کہ میرے بعد کوئی شریعت لانے والا نبی نہیں۔(ب) فَإِنَّ النُّبُوَّةَ سَارِيَةٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ فِي الْخَلْقِ وَإِنْ كَانَ التَّشْرِيعُ قَدْ انْقَطَعَ فَالتَّشْرِيْعُ جُزْءٌ مِّنْ أَجْزَاءِ النُّبُوَّةِ۔(فتوحات مکیہ جلد۲ باب ۷۳سوال نمبر ۸۲ صفحه ۱۵۵مصر ) که نبوت قیامت کے دن تک مخلوقات میں جاری ہے لیکن جو تشریعی نبوت ہے وہ بند ہوگئی ہے۔تشریعی نبوت ، نبوت کا ایک جزو ہے۔(ج) وَأَمَّا النُّبُوَّةُ التَّشْرِيْعُ وَالرِّسَالَةُ فَمُنْقَطِعَةٌ فِي مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمَ فَلَا نَبِيَّ بَعْدَهُ مُشَرِّعًا۔۔۔۔إِلَّا إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى لَطَفَ بِعِبَادِهِ وَأَبْقَى لَهُمُ النَّبُوَّةَ الْعَامَةَ الَّتِي لَا تَشْرِيْعَ فِيْهَا فَصُوصُ الْحِكَمِ فَصُّ حِكْمَةٍ قَدْرِيَّةٍ فِى كَلِمَةٍ عَزِيرِيَّةٍ ) کہ جو نبوت