مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 352 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 352

352 اور رسالت شریعت والی ہوتی ہے۔پس وہ تو آنحضرت صلحم پر ختم ہو گئی ہے پس آپ کے بعد شریعت والا نبی کوئی نہیں آسکتا۔ہاں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر مہربانی کر کے ان میں عام نبوت جس میں شریعت نہ ہو باقی رہنے دی۔۳۔عارف ربانی سید عبدالکریم جیلانی ابن ابراہیم جیلانی فرماتے ہیں:۔فَانْقَطَعَ حُكْمُ النُّبُوَّةِ التَّشْرِيْعِ بَعْدَهُ وَكَانَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمَ النَّبِيِّينَ ( الانسان الکامل از سید عبدالکریم بن ابراہیم جیلانی "باب ۳۶ ترجمه اردو خزینه التصوف صفحه ۶۶) که تشریعی نبوت کا حکم آنحضرت صلعم کے بعد ختم ہو گیا۔پس اس وجہ سے آنحضرت صلعم خاتم النبین ہوئے۔۴۔حضرت ملاعلی قاری فرماتے ہیں: قُلْتُ وَ مَعَ هَذَا لَوْ عَاشَ إِبْرَاهِيمُ وَصَارَ نَبِيًّا وَكَذَا لَوْ صَارَ عُمَرَ نَبِيًّا لَكَانَا مِنْ اَتْبَاعِهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ۔۔۔۔۔فَلَا يُنَاقِضُ قَوْلَهُ تَعَالَى خَاتَمَ النَّبِيِّينَ إِذِ الْمَعْنَى أَنَّهُ لَا يَأْتِي نَبِيٌّ بَعْدَهُ يَنْسَخُ مِلَّتَهُ وَلَمْ يَكُنْ مِّنْ أُمَّتِهِ۔( موضاعات کبیر از ملاعلی قاری صفحه ۱۰الناشر نورمحمد اصح المطابع و کارخانه تجارت کتب آرام باغ کراچی مطبوعہ ایجوکیشنل پریس کراچی ) میں کہتا ہوں کہ اس کے ساتھ آنحضرت صلعم کا فرمانا کہ اگر میرا بیٹا ابراہیم زندہ رہتا تو نبی ہو جا تا اور اسی طرح اگر عمر نبی ہو جاتا تو آ نحضرت کے متبعین میں سے ہوتے۔پس یہ قول خاتم النبیین کے مخالف نہیں ہے۔کیونکہ خاتم النبیین کا مطلب یہ ہے کہ آنحضرت صلعم کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں آ سکتا۔جو آنحضرت صلعم کی شریعت کو منسوخ کرے اور آپ کی امت سے نہ ہو۔۵۔حضرت سید ولی اللہ صاحب محدث دہلوی فرماتے ہیں:۔خُتِمَ بِهِ النَّبِيُّونَ أَى لَا يُوجَدُ بَعْدَهُ مَنْ يَّأْمُرُهُ اللَّهُ سُبْحَانَهُ بِالتَّشْرِيعِ عَلَى النَّاسِ۔تمهیمات الہبیه از حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی تفہیم نمبر ۵۳) کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نبی ختم ہو گئے۔یعنی آپ کے بعد کوئی ایسا شخص نہیں ہوسکتا جس کو خدا تعالیٰ شریعت دے کر لوگوں کی طرف مامور کرے۔- مولوی عبدالحی صاحب لکھنوی فرماتے ہیں:۔علمائے اہل سنت بھی اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ آنحضرت صلعم کے عصر میں کوئی نبی صاحب شرع جدیدہ نہیں ہو سکتا اور نبوت آپ کی تمام مکلفین کو شامل ہے اور جو نبی آپ کے ہمعصر ہو