مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 350
350 جس کی وفات پر دوبارہ خلافت شروع ہو۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔مندرجہ بالا حدیث مندرجہ مشکوۃ کتاب الرقاق صفحہ ۴۶۱ مطبع اصبح المطابع میں بین السطور لکھا ہے: الظَّاهِرُ أَنَّ الْمُرَادَ بِهِ زَمَنُ عِيسَى وَالْمَهْدِی“ کہ ظاہر ہے کہ منہاج نبوت پر دوبارہ خلافت قائم ہونے کا زمانہ مسیح موعود اور مہدی کا زمانہ ہوگا۔دلائل امکان نبوت از اقوال بزرگان حضرت محی الدین ابن عربی فرماتے ہیں: (ل) اِنَّ النَّبُوَّةَ الَّتِي انْقَطَعَتْ بِوُجُودِ رَسُولِ اللَّهِ صَلْعَمُ إِنَّمَا هِيَ النُّبُوَّةُ التَّشْرِيحُ لَا مَقَامُهَا فَلَا شَرُعَ يَكُونُ نَاسِحًا لِشَرْعِهِ صَلْعَمُ وَلَا يَزِيدُ فِي شَرْعِهِ حُكْمًا آخَرَ وَ هَذَا مَعَى قَوْلِهِ صَلْعَمُ إِنَّ الرَّسَالَةَ وَالنَّبُوَّةَ قَدْ انْقَطَعَتْ فَلا رَسُولَ بَعْدِي وَلَا نَبِيَّ أَيْ لَا نَبِيٌّ يَكُونُ عَلَى شَرْعٍ يُخَالِفُ شَرْعِى بَلْ إِذَا كَانَ يَكُونُ تَحْتَ حُكْمِ شَرِيعَتِي وَلَا رَسُوْلَ أَى لَا رَسُوْلَ بَعْدِى إِلَى أَحَدٍ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ بِشَرْعٍ يَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ فَهَذَا هُوَ الَّذِي انْقَطَعَ وَسُدَّ بَابُهُ لَا مَقَامُ النُّبُوَّةِ۔فتوحات مکیه از ابن عربی جلد ۲ صفحه ۳ مطبوعہ دار صا در بیروت ) کہ وہ نبوت جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود پرختم ہوئی۔وہ صرف تشریعی نبوت ہے نہ کہ مقام نبوت۔پس آنحضرت صلعم کی شریعت کو منسوخ کرنے والی کوئی شریعت نہیں آسکتی اور نہ اس میں کوئی حکم بڑھا سکتی ہے اور یہی معنی ہیں کہ آنحضرت صلعم کے اس قول کے کہ رسالت اور نبوت منقطع ہوگئی اور لَا رَسُولَ بَعْدِى وَلَا نَبِيَّ“ یعنی میرے بعد کوئی ایسا نبی نہیں جو میرے شریعت کے خلاف کسی اور شریعت پر ہو ہاں اس صورت میں نبی آسکتا ہے کہ وہ میری شریعت کے حکم کے ماتحت آئے اور میرے بعد کوئی رسول نہیں یعنی میرے بعد دنیا کے کسی انسان کی طرف کوئی ایسا رسول نہیں آ سکتا جو شریعت لے کر آوے اور لوگوں کو اپنی شریعت کی طرف بلانے والا ہو۔پس یہ وہ ختم نبوت ہے جو بند ہوئی اور اس کا دروازہ بند کر دیا گیا۔ورنہ مقام نبوت بند نہیں۔(ب) فَمَا ارْتَفَعَتِ النُّبُوَّةُ بِالْكُلِيَّةِ لِهَذَا قُلْنَا إِنَّمَا ارْتَفَعَتْ نُبُوَّةُ التَّشْرِيحَ فَهَذَا مَعْنَى لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ فَعَلِمْنَا أَنَّ قَوْلَهُ لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ أَى لَا مُشَرِّعَ خَاصَّةً لِأَنَّهُ لَا يَكُونُ بَعْدَهُ